ناسور

بابا!ــمیں نے اسکول میں چودہ اگست کے فنکشن میں حصہ لیاتھا،
پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔"دل دل پاکستان گایا تھا "،
اب بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں نعتیہ مقابلہ ہے،
"محمدؐ کا روضہ قریب آرہا ہے"۔جنید جمشید کے انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کروں گا ،
انشااﷲ پھر پہلی پوزیشن حاصل کروں گا،
دیکھ لینا ایک دن میں ہی دوسرا جنید جمشید بنوں گا ۔
بیٹے نے اپنے مستقبل کی نوید بابا کو سنائی۔
لیکن بیٹا ! بابا نے اپنے بال نوچتے اور ہکلاتے ہوئے کہا،
آج ۔ایئر پورٹ پر ،۔جنید جمشید پر ۔۔حملہ ۔۔کرنے والاشخص ۔۔میں ہی تھا۔
بیٹا سکتے کے عالم میں بابا کو دیکھے جا رہا تھا۔
Sheikh Muhammad Hashim
About the Author: Sheikh Muhammad Hashim Read More Articles by Sheikh Muhammad Hashim: 77 Articles with 91035 views Ex Deputy Manager Of Pakistan Steel Mill & social activist
.. View More