دنیا کے امیر ترین شخص کو کس بات کا پچھتاوا؟

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اور امیر ترین افراد میں ہوتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی بل گیٹس کو اب بھی ایک ایسی بات کا پچھتاوا ہے کہ جسے عام طور پر لوگ زیادہ اہمیت نہیں دیتے-
 

image

جی ہاں بل گیٹس نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ انگریزی زبان کے علاوہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی زبان بولنا نہیں جانتے-

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ “ میں خود کو اس بات کے لیے احمق قرار دیتا ہوں کہ مجھے کوئی غیر ملکی زبان بولنی نہیں آتی- مجھے امید ہے کہ میں دیگر ممالک کی زبانیں سیکھنے کے لیے بھی وقت نکال سکوں گا- اور میرے نزدیک فرنچ زبان سیکھنا آسان ہوگا“-
 

image

بل گیٹس مزید کہتے ہیں کہ “ میری خواہش یہی ہے کہ مجھے عربی یا چینی زبان بھی بولنا اور سمجھنا آئے اور لیکن میں لوگوں سے ان زبانوں میں بھی بات کرسکوں- میں اس سلسلے میں ایک ایپ کا بھی استعمال کرچکا ہوں تاہم اس حوالے سے مستقل مزاجی سے کام نہیں لے سکا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Bill Gates has made his mark on the world. So what does he regret? Not matching a skill that Mark Zuckerberg used last year to impress a Chinese audience: speak a foreign language. "I feel pretty stupid that I don't know any foreign languages," Gates said Wednesday in an online chat.