سال 2016: ہماری ویب پر سب سے زیادہ سنی جانے والی نعتیں

نعت گوئی نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے خوبصورت طریقوں میں سے ایک مقبول ترین طریقہ ہے- دنیا بھر میں مسلمان مختلف اسلامی مواقعوں پر نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں نعتیں پڑھتے ہیں اور ایسا ہی ایک موقع عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے-اس خاص موقع پر ہم آپ کو ان مقبول ترین نعتوں کے بارے میں بتائیں گے جو سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر بہت زیادہ سنی گئیں-
 


میرا دل اور میری جان Listen Online
ہماری ویب پر مقبول ترین نعت خواں اویس رضا قادری کی مشہور نعت “ میرا دل اور میری جان “ سب سے زیادہ سنی گئی- یہی وجہ ہے کہ یہ نعت اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے- ہماری ویب پر یہ نعت سال 2016 کے دوران 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی-

اویس رضا قادری کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


جب وقتِ نزع آئے Listen Online
سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر دوسری سب سے زیادہ سنی جانے والی نعت “ جب وقتِ نزع آئے “ ہے- مشہور قوال امجد صابری صابری مرحوم کی یہ نعت رواں سال 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی- امجد صابری کی اچانک موت نے پوری قوم کو شدید صدمہ سے دوچار کردیا اور اس کے ساتھ ہی امجد صابری کے کلام اور نعتیں آن لائن سننے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا-

امجد صابری کی مقبول نعتیں اور کلام سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


حسبی ربی Listen Online
دنیا کے مقبول ترین نعت خواں سمیع یوسف کی مشہور نعت “ حسبی ربی “ سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی- اور ہماری ویب پر سب سے زیادہ سنی جانے والی نعتوں کی اس فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر ہے- سمیع یوسف کی نعتوں کا پہلا البم 2003 میں صرف 23 سال کی عمر میں ریلیز ہوا تھا-

سمیع یوسف کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


تیری رحمت کی عطاﺀ Listen Online
اس فہرست میں چوتھی پوزیشن مقبول مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کی مشہور نعت “ تیری رحمت کی عطاﺀ “ کو حاصل ہے- جنید جمشید کی حالیہ طیارہ حادثہ میں واقع ہونے والی موت نے بھی پوری قوم کوغم میں مبتلا کر رکھا ہے- جنید جمشید کی یہ نعت سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی-

جنید جمشید کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


عید میلادالنبی (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) ہے Listen Online
اس فہرست میں 5ویں پوزیشن مشہور نعت خواں سید محمد ریحان قادری کی نعت “عید میلادالنبی ہے “ کو حاصل ہے- یہ نعت 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں بہت بڑے پیمانے پر سنی جاتی ہے- سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر یہ نعت 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی-

سید محمد ریحان قادری کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


میں سو جاؤں یا مصطفیٰ (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) کہتے کہتے Listen Online
پاکستان کی خاتون نعت خواں جویریہ سلیم کی مقبول ترین نعت “ میں سو جاؤں یا مصطفیٰ کہتے کہتے “ اس فہرست میں 6ویں نمبر پر ہے- سال 2016 کے دوران یہ نعت ہماری ویب پر 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی اور اسے بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا-

جویریہ سلیم کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image


اے عشق نبی (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) میرے دل میں بھی سما جا Listen Online
فصیح سہروردی پاکستان کے ایک مقبول ترین نعت خواں ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں- ان کی مشہور نعت “ اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جا “ سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی- ہماری ویب پر بہت زیادہ سنی جانے والی نعتوں کی اس فہرست میں یہ نعت ساتویں نمبر پر ہے-

فصیح سہروردی کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image

12 ربیع الاول کے دن ابرِ بہاراں چاہے Listen Online
مشتاق عطاری کی مقبول ترین نعت “ 12 ربیع الاول کے دن ابرِ بہاراں چاہے “ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے- یہ نعت سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد مرتبہ سنی گئی- یہ نعت بھی 12 ربیع الاول کے خاص موقع پر بہت بڑے پیمانے پر سنی جاتی ہے-

مشتاق عطاری کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Reciting Naat Sharif is one of the most popular ways to pay tribute and express gratitude towards Holy Prophet (P.B.U.H.). Muslims across the globe have special sentiments for Prophet Muhammad (P.B.U.H.) and they feel pride in expressing it in terms of Naat. In various Muslim countries, the popular trend of saying Naat is linked to Eid –e- Milad un Nabi (SAW).