عسشق حقیقی،،عسشق میجازی

‘عشق‘ ایک ایسا لفظ ایک ایسا احساس ہے جسے سمجھنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں۔ اور جو اس ‘عشق‘ کو سمجھ جائے وہ اپنی نئی دنیا بنا لیتے ہیں پہر انہیں کسی چیز سے غرض نہیں رہتا چاہے وہ پہر عشق حقیقی میں مبطلہ ہو یا عشق مجازی میں۔

عشق مجازی وہ عشق ہے جو ایک انسان دوسرے انسان سے کرتا ہے۔ اور یہ عشق، عشق حقییقی کی پہلی سیڑھی ہے۔ عشق مجازی میں انسان صرف اپنے محبوب کی یادوں میں مبطلہ ہو کر رھ جاتا ہے۔ اسے اپنے عشق یعنی اپنے محبوب کے علاوہ کسی کا ہوش نہیں ہوتا۔ اس کی محبت میں اس طرح گرفتار ہو جاتا ہے کے وہ کسی کام کا نھیں رہتا۔ عشق مجازی کو ایک ایسے مختصر جملے میں بیان کروں گی جس سے اس کو سمجھنا آسان ہو۔ ‘ہاے عشق تو نے مجھے کہیں کا نہ چھوڑا‘۔

عشق حقیقی خدا سے عشق ہے اور جو شخض اس کو پالے اس کا زندگی میں اور کوئ مقصد نہیں رہتا۔ اسے آخرت اور دنیا میں کامیابی مل جاتی ہے۔ وہ الله کی عبادت میں دن اور رات مشغول رہتا ہے۔ اسے صرف خدا سے غرض ہوتا ہے۔ صرف اس کی عبادت اس کی محبت سے غرض ہوتی ہے۔

عشق دیکھنے کو تو ایک نام ہے لیکن اس کے معنی دو ہیں جو ایک دوسرے سے جدا جدا ہیں۔
Maniyal Abeer
About the Author: Maniyal Abeer Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.