پاکستان کی سب سے بڑی جھیل کو شدید نقصان

صوبہ سندھ میں واقع پاکستان کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل جسے منچھر جھیل کے نام سے جانا جاتا ہے اس وقت ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس خوبصورت جھیل کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصان کا سبب صنعتی، زیریلا اور گٹروں کا پانی ہے جو نہ صرف اس کے قدرتی حسن کو تباہ کر رہا ہے بلکہ پرندوں اور مچھلیوں کو بھی ہڑپ کر رہا ہے-
 

image

یہ جھیل 250 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں موجود گٹروں کا پانی اس جھیل میں آکر گرتا ہے جس میں صنعتی فضلہ بھی شامل ہوتا ہے-

اس کے علاوہ فصلوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے استعمال کی جانے والی زہریلی دوائیاں بھی اس جھیل کے قدرتی حسن کو نشانہ بنا رہی ہیں-

اس تمام صورتحال نے ماہی گیری کے پیشے پر بھی برے اثرات مرتب کیے ہیں کیونکہ زہریلے پانی کی وجہ سے مچھلیاں ناپید ہوتی جارہی ہیں- اسی وجہ سے ماہی گیروں کی معاشی حالت بھی بدتر ہوتی جارہی ہے-
 

image

زہریلے پانی نے خطے کی خاص نباتات اور جانوروں کو بھی نشانہ بنا یا ہے اور یہاں سبزیاں اگانا بھی ناممکن ہو چکا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Lake Manchar is the largest freshwater lake in Pakistan and one of Asia's largest. It is located west of the Indus River, in Jamshoro District, Sindh. The area of the lake fluctuates with the seasons from as little as 350 km² to as much as 520 km². The lake collects water from numerous small streams in the Kirthar Mountains and empties into the Indus River.