اب 12 سال تک اسمارٹ فون چارج کرنے کی ضرورت نہیں

اسمارٹ فون کے صارفین کو سب سے بڑی شکایت موبائل کی بیٹری کے کم چلنے کے حوالے سے ہوتی ہے اور اسی لیے وہ اکثر چارجر تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں- تاہم یوکرین کے ایک سائنسدان نے ایسی بیٹری ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بغیر چارج کیے 12 سال تک توانائی فراہم کرسکتی ہے-
 

image

یوکرین کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے سینیر سائنسدان Vladislav Kiselev کا کہنا ہے کہ “ ان کی ایجاد کردہ اس بیٹری کو ایک دفعہ چارچ کرنے کے بعد مسلسل 12 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف اسمارٹ فون کو ہی نہیں بلکہ گاڑیوں کو بھی توانائی فراہم کرسکتی ہے“-

سائنسدان کا دعویٰ ہے کہ “ وہ اس ڈیوائس کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد اس کی مدد سے گزشتہ ایک سال اور چار ماہ سے مختلف ڈیوائس کو مسلسل چارج کرتے آرہے ہیں اور ابھی یہ ڈیوائس بغیر چارج کیے اگلے 11 سال تک مزید آلات کو چارج کرسکتی ہے-
 

image

سائنسدان کے مطابق انہوں نے اپنی ایجاد کردہ بیٹری میں tritium کا استعمال کیا ہے جس نے اس بیٹری کو 1000 گنا سے زائد طاقتور بنا دیا ہے اور ان کی ٹیم اس بیٹری کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Ukrainian scientist Vladislav Kiselev claims that he has developed a type of battery that can power gadgets like smartphones and even cars for up to 12 years, without having to be recharged. Kiselev, a senior researcher at the Institute of Bioorganic Chemistry and Petrochemistry in Kiev, and professor at Ukraine’s National Academy of Sciences, unveiled his intriguing battery prototype during the 2016 edition of Sikorsky Challenge, a prestigious international competition for research projects.