دنیا کے خوبصورت ترین جانور

ہماری زمین ہزاروں اقسام کے جانوروں سے بھرپور ہیں- ان جانوروں میں سے کچھ اچھے ہیں٬ کچھ برے ہیں اور کچھ خوبصورت ہیں- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام خوبصورت دکھائی دینے والے جانور معصوم نہیں ہوتے بلکہ بعض انتہائی خطرناک بھی ہوتے ہیں- تاہم یہاں ایسے جانوروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہیں دنیا کے چند خوبصورت ترین جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے-


Little Penguins
شاید ہی کوئی ان چھوٹی جسامت کی حامل پینگوئن سے زیادہ دنیا میں کوئی اور خوبصورت جانور ہو- یہ پینگوئن کی ایک خاص قسم ہوتی ہے جو جسامت کے حوالے سے پینگوئن کی دیگر اقسام کے مقابلے میں کچھ چھوٹی ہوتی ہے- اور چھوٹی ہونے کی وجہ سے ہی یہ انتہائی معصوم اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے-

image


Northern Pygmy Owls
مختصر جسامت کا حامل یہ الو مغربی شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے- الو کی اس قسم میں بالغ الو کا سائز بھی 15 سے 17 سینٹی میٹر یعنی تقریباً 6 انچ تک ہوتا ہے- ان الو کا تعلق الوؤں کی سب سے چھوٹی جسامت والی اقسام میں ہوتا ہے- یہ الو تین رنگ میں پائے جاتے ہیں جن میں سرمئی اور گدلا بھورا رنگ اور بادامی سرخ شامل ہیں-

image


Koala Bears
اس جانور کو اس کے بڑے گول سر٬ عجیب و غریب کانوں اور چمچ جیسی ناک کی وجہ سے باآسانی پہچان لیا جاتا ہے- اس جانور کی لمبائی 60 سے 85 سینٹی میٹر جبکہ وزن 4 سے 15 کلو گرام تک ہوتا ہے- یہ ایک خوبصورت جانور قرار دیا جاتا ہے اور یہ چہرے سے انتہائی معصوم معلوم ہوتا ہے-

image


Arctic Foxes
آرکٹک لومڑیوں کو قطبی لومڑیاں یا پھر برفانی لومڑیاں بھی کہا جاتا ہے- لومڑیوں کی یہ قسم انتہائی سرد موسم میں بھی زندہ رہ سکتی ہے- یہ لومڑیاں منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- یہ خوبصورت لومڑیاں ایسے جسم کی مالک ہوتی ہیں جو کہ گرمائش کو باہر نکلنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


Red Pandas
یہ لال رنگ کا پانڈا مشرقی ہمالیہ اور جنوب مغربی چین سے تعلق رکھتا ہے- اگرچہ اس جانور کے نام کے ساتھ پانڈا لگا ہے لیکن جینیاتی طور پر دیوقامت پانڈا سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے- اس کی ٹانگیں کافی چھوٹی ہوتی ہیں اور یہ گھریلو پالتو بلی سے کچھ تھوڑا ہی بڑا محسوس ہوتا ہے- تاہم لال پانڈا بھی معدومی کے خطرے سے دوچار ہے-

image


Pomeranian Dogs
ان کتوں کو کھلونا کتوں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا مختصر ہونا اور خوبصورت دکھائی دینا ہے- بظاہر یہ کتے ایک ٹیڈی بئیر کی مانند دکھائی دیتے ہیں- یہ ہوتے تو چھوٹی جسامت کے حامل ہیں لیکن ان کی یہی چھوٹی جسامت ان کی مقبولیت کی وجہ بھی ہے-

image


Bunnies
یہ چھوٹے خرگوش انتہائی خوبصورت اور معصوم ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ایک پالتو جانور کے حوالے سے انتہائی مقبول ہیں- یہ خرگوش متعدد رنگوں میں پائے جاتے ہیں- تاہم ان کے دانت انتہائی تیز ہوتے ہیں اور یہ انسانی کھال کو نوچ لیتے ہیں اس لیے بچوں کو ان سے دور رکھنا ہی بہتر ہے-

image

Fennec Foxes
لومڑیوں کی یہ قسم معدومی کے خطرے سے دوچار ہے- ان لومڑیوں کو پالتو جانور کے طور پر گھر میں رکھا جاسکتا ہے تاہم ان کی دیکھ بھال کا طریقہ دیگر پالتو جانوروں کے مقابلے میں کچھ مختلف ہوتا ہے- یہ لومڑیاں بہت جلد دوستانہ ماحول قائم کرلیتی ہیں- ان لومڑیوں کا جسم چھوٹا جبکہ کان بڑے ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Earth is filled with thousands different animal species. Some are good, some are bad and some are cute. Although cuteness doesn’t always mean harmlessness, read 10 Cute, Beautiful but Surprisingly Dangerous Animals. However, today we’re going to know about some cutest, fluffiest, most lovable and adorable animals on earth. So, sit back, relax and enjoy reading about 10 cute little creatures, and fill your day with some positivity.