ا عتبا ر

انیہ،، اعتبار کسے کہتے ہیں؟؟ سلمان نے آسمان کی گہرائیوں میں دیکھتے ہوئے پوچھا ،،، انیہ نے کپڑے تار پر ڈالتے ہوئے پیچھے مڑ کر دیکھا،، سلمان کسی گہری سوچ میں گم تھا،، جیسے اپنے ہی سوال کا جواب ڈھونڈ رہا ہو،، اور کچن میں چلی آئی،، انیہ!!! بتاؤ نا،،، سلمان بھی اس کے پیچھے کچن میں آ گیا،،، سلمان انیہ کا تایا زاد تھا،، دونوں کے گھر ساتھ ساتھ ہی تھے،،،،،،، سلمان کو اکثر فلسفی دورے پڑھتے رہتے تھے اور شامت انیہ کی آتی،،، انیہ نے چائے کا پانی چولہے پر رکھا اور سلمان کی طرف مڑ گئی،،، کالے رنگ کا شلوار قمیض سلمان پر بہت جچ رہا تھا ،،،، سلمان آج کیا ہوا،،، انیہ نے اطمینان سے پوچھا،،، کچھ نہیں! تم بتاؤ نا،،،، سلمان نے اصرار کرتے ہوئے کہا،،، سلمان جب کبھی ایسا ہو ،، کہ ہم کسی سے اپنے سارے دکھ سکھ بانٹیں ،، ہر بات اسے بتائیں،، وہ باتیں جو ہم کسی اور سے نہ شیئر سے نہ کرنا چاہیں،،، تو اسے اعتبار کہتے ہیں،،، اچھا!!! پر انیہ ہم کسی پر اعتبار کیوں کرتے ہیں؟؟؟ سلمان نے ایک اور سوال کیا،،، جب ہمارا دل کسی کے بارے میں گواہی دے کہ وہ ہمیں دھوکا نہیں دے گا،، تو ہم خود بخود ہی اس پر اعتبار کرنے لگتے ہیں،،، انیہ نے چائے کپوں میں ڈالتے ہوئے کہا،، اور ایک کپ سلمان کی طرف بڑھا دیا،، اور جن پر ہم اعتبار کریں ،،، اگر وہ ہم پر اعتبار نہ کریں،،،، تو کیا ہوا!!! وہ ان کی مرضی ،، نہ کریں،،، انیہ چائے سے اٹھتی بھاپ کو دیکھتے ہوئے ہلکا سا مسکرائی،،، بپ،، بپ سلمان کے موبائل کی بیل بجی،، سلمان نے موبائل اٹھا کر دیکھا اور بے ساختہ مسکرا دیا،،، انیہ نے سلمان کے چہرے کےبدلتے خوشگوار رنگوں کو دیکھا،،، کس کا فون تھا،،انیہ نے پوچھا،، کچھ خاص نہیں،،،،،، اچھا مجھے کچھ کام ہے،، میں چلتا ہوں،، چائے کا شکریہ،،،،،،، سلمان نے کہا،،اور اٹھ کر چلا گیا،، انیہ نے خاموشی سے اسے جاتے دیکھا،،،اور سر جھٹک دیا،،،،
Mini
About the Author: Mini Read More Articles by Mini: 57 Articles with 49102 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.