گِری دار میوے آپ کو 4 خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں

موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی گری دار میوے بھی روزمرہ کی خوراک کا ایک اہم حصہ بن جاتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ میوے روزانہ کھانا آپ کی صحت کے لیے کتنے بڑے طبی فوائد کا باعث بنتا ہے؟

اگر نہیں تو جان لیجیے کہ کم سے کم روزانہ 20 گرام گری دار میوے کھانے سے چند بڑی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات میں واضح کمی آجاتی ہے-
 

image

جی ہاں امپیریل کالج لندن کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات ثابت آئی ہے کہ روزانہ 20 گرام گری دار میوے کھانے سے 30 فیصد دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات٬ 15 فیصد کینسر لاحق ہونے کے خطرات اور 22 فیصد قبل از وقت موت کے خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے-

اس کے علاوہ ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی 40 فیصد تک کی کمی واقع ہوسکتی ہے-

تحقیق کے مطابق انتہائی قیمتی طبی فوائد کے حامل ان گری دار میوؤں میں اخروٹ٬ بادام٬ مونگ پھلی٬ پستہ اور کاجو شامل ہیں-

تمام اقسام کے گری دار میوے دل کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور قبل از وقت موت واقع ہونے کے خطرات میں کمی لاسکتے ہیں-
 

image

محقق Dagfinn Aune کا کہنا ہے کہ “ گری دار میوے اور مونگ پھلیاں نہ صرف دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتی ہیں بلکہ یہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی واقع کرتی ہیں“-

“ اس کے علاوہ بعض گری دار میوؤں بالخصوص اخروٹ میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے“-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A handful of nuts a day could significantly cut the risk of heart disease, cancer and early death, major research suggests. The study by Imperial College London shows that those consuming at least 20g of nuts daily had far lower risks from major diseases.