قومی یکجہتی وقت کی ضرورت

پاکستان آج جن حالات اور صورت حال سے گزررہاہے اس نازک وقت میں قوم کو ملی جذبے اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے پا کستان کا ازلی دشمن بھارت اپنی مسلسل عیاری ومکاری سے پا کستا نی سرحدوں پربلااشتعال فائرنگ کر کے خطے کا امن برباد کر نے جارہاہے تودوسری طرف اپنے جاسوس پاکستان بھیج کر ملک کے اندرونی حا لت خراب کرنیکی کو شش کر رہاہے14اگست 1947ء کوپاکستان یوں ہی وجود میں نہیں آ گیاتھااس کے لئے ہما رے آباؤ اجداد نے لا زوال قربانیاں دے کر ماؤں نے شیر خوار لخت جگر اورشیر جوان پتر اس وطن کے حصول کے لئے قربا ن کیے نہ جا نے کتنی ما ئیں بہنیں بیو ہ ہو ئیں کتنے مصوم یتیم ہوئے کتنے بوڑھے کندوں کے سہارے وقت سے پہلے ان کو بے آسرا روتاچھوڑ کر چلے گئے برصغیر پر قابض انگر یز وں نے مسلما نوں کو غلام بنا کر رکھا ہو ا تھا تو دوسری طر ف بز دل ہندومسلما نوں پر کو ئی وار خا لی نہیں چھوڑتے تھے اس ظلم ستم کی برداشت جب اپنی حدوں پا ر کر نے لگی تو مسلما نو ں کے اند ر آزادی کی خو اہش نے جنم لیاقائداعظم محمدعلی جناح ڈاکٹرعلامہ محمداقبال سرسیداحمدخان لیاقت علی خان اوردیگر رہنما وں نے مسلما نوں کے اندر جذبہ آزادی کو ابھارہ قائداعظم محمدعلی جناح نے برصغیر کے قابض انگریزوں پر دوقومی نظر یہ سے واضع کردیاکہ برصغیر میں بسنے والے لوگ ایک نہیں جن کا نہ تو مذہب ایک اور نہ ہی ثقافت مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قو میں ہیں مسلما نوں کا اپنا ایک آزاد ملک ہو نا چا ہیے جہا ں ہر فر د مذہبی آزادی سے زندگی بسر کر سکے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی سحر انگیز شاعری سے مسلمانو ں کے اند ر نئی روح پھو نکی جس کی وجہ سے مسلمانوں کے اندار آزادوطن کی آرزو نے شدت اختیارکی جس پر تما م مسلمان آزاد وطن کی خاطر متحدہوگئے اور بالا آخرآزادوطن کا خواب حقیقت میں تبد یل ہو گیا آج جس کو 70سال ہو گئے ہیں جو دنیا کے نقشے پر اپنی آب وتاب سے چمکتا دھمکتا ستارہے جو آزادخود مختیار قدتی وسائل سے ما لا مال اسلامی جمہوریہ پا کستا ن ہے ِ۔یہ کما ل ان مسلمانوں کا ہے جو انگریزوں اور ہندوؤں کے سامنے متحد ہوکر ڈٹ گئے اور آزادی کے حصول کو یقینی بنا یامادر وطن پر آزادی کے فوراًبعد دشمن نے مسلسل شب خون ما رنے کی ناکام کو شش کرتا آ رہاہے اور تاحال اپنی ان ناکا م چالوں میں لگا ہو ا ہے پر جب بھی اس نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کی کوشش کی تو اس الٹامنہ کھا نی پڑی جس کاجواب پوری قوم اور پا ک فوج نے بھرپوراندازمیں دیاجب وطن عزیز اپنی ابتدائی ادوار میں تھا تو پاکستان میں وسائل کی بے پناہ کمی تھی اور مسائل کاانبارتھاپر اس مشکل اور مصائب کے دور میں قوم نے یکجہتی کے ساتھ ا ن کا مقابلہ کیاپاکستان کو ترقی کے دہانے پر لاکھڑاکیا الحمداﷲ آج پاکستان دنیا میں پہلی ایٹمی اسلامی ریاست ہے اس قومی یکجہتی اور ملی جذبے کی بنیادپرپا کستا ن نے ترقی کی منا زل طے کر کے دنیا اپنامیں نام بنایا۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر امر یکہ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد امریکہ کے جنگی جنوں کی وجہ سے پوری دنیامیں دہشت گردی پھیلی تواس دہشت گردی کی لہر کی لپیٹ میں پاکستان بھی آگیا جس کی وجہ سے قوم 15سال سے اس دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ادھربھارت پاکستان کے اندربزدلانال سوچ رکھنے والے اور غداروں سے مل کر دہشت پھیلا نے کی کوشش کررہا ہے جسنے مختلف علاقوں خاص کر بلوچستان سے ’’را‘‘کے جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پاکستان کے اندار ہو نے والے تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے بھارت اپنے بھوکے بزدل اتحادی کے ساتھ مل کر اندرونی انتشار فرقہ واریت لسانیت قومیت کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کروانے کی سازش کر رہا ہے بد امنی دہشت گردی توایک طرف لیکن دوسری طر ف کر پشن بد عنوانی غربت نا انصافی بے روزگاری جسے مسائل نے بھی قوم کو الجھا کر رکھاہواہے ان سب باتوں کو مدنظر رکھاجائے تواس وقت ہماری سوچیں مختلف ہو نے کی وجہ سے ہمارے اندر افراتفری پا ئی جاتی ہے ہم ذاتی مفادات کی خاطر خوب سے خو ب ترکی تلا ش میں اونچ نیچ ذات پات برداری گلی محلوں حتی کہ گھر وں میں رہنے والے ایک دوسرے سے ذاتی انا عدوت رکھتے ہیں ۔اس انا پر ستی عدوتاور مفادات کی وجہ سے بھا ئی بھائی کو شکل دیکھنا گوار نہیں کرتاہے ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کو دشمن تصور کرتاہے دفتر میں کام کرنے والے کولیگ ایک دوسرے کے سا تھ مخالفت کواپنی ڈیوٹی کی فرائض سمجھتے ہو ئے خوب اچھی طرح نبھتے ہیں بازار میں ایک دوکاند ار دوسر ے دوکاندار کے کاروبار کو بند کرانے کے چکرمیں لگا ہو ا ہے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن ہمیں آپس میں لڑواکر تقسیم کروانا چاہتے ہیں بھارت کو اب محسوس ہو رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو نے قریب ہے اورکشمیربہت جلد آزاد ہو کر پا کستان کا حصہ ہو گا کشمیر کے آزاد ہونے کے ساتھ ہی بھارت ریزہ ریزہ ہو جا ئے گا جس ڈر کو دور کرنے کے لئے گیدڑ کی سوچ والا مودی پاکستان کی سرحدپر بلا جوازسیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر اقوامتحدہ کے قوانین اور جنیو ا کنونشن کو ہوا میں اڑا رہاہے اور پا کستان کے اندر دہشت گر دی جیسے دل خراش واقعے جو آرمی پبلک سکول پشاور چارسد یونیورسٹی کوئٹہ وکلاء پر حملے پولیس ٹرنینگ سکول درگاہ نورا نی میں جیسے واقعات نے قوم پر گہرے زخم چھوڑ گئے ان سب واسعات میں دہشت گردی کی سوچ رکھنے والے بھارت اور اس کے بھوکے اتحادی کا ہاتھ شا مل تھا ۔بھارت کی گھٹیا سوچ ہے کہ اس دراندازی سے پا کستا ن کو کمزور کردے گا ۔اب با حیثیت قوم ہم نے اپنے اس ازلی دشمن کی چا لوں کا منہ توڑ جواب دنیا غربت بھوک بے روزگاری کرپشن کا خا تمہ کرنا ہے فرقہ واریت مذہبی سیاسی لسانی تقسیم کو دفن کر نا ہے دہشت گردی کواکھا ڑپھکنا ہے ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گا مزان کرنا ہے تو تما م سیاسی مذہبی قیادت کو قوم کے بچے سے لے کر قوم کے ہر ایک فردتک سب کوایک ہو کران مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گاتو تب پاکستا ن اندرونی بیرونی طور پرمستحقم مضبوط ترقی یا فتہ اور خوشحال ہو گا بھارت کو ہماری قو م کے جذبہ حب الوطنیتو اچھی طر ح یادہو گا جب اس نے 1965ء کی جنگ میں پاکستان پر جنگی جنوں میں حملے کی غلطی کر کے پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی جس کو دم دباکربھاگنے پر قومی جذبے نے مجبورکردیا تھا اس وقت ساری قوم یک آواز ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف ڈٹ گئی تھی اس قومی اتحاد ویکجہتی سے پاک فوج اور قوم نے بھارتی سورما ؤں کا زندہ واپس جانا نا ممکن بنا دیا تھا اس وقت قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے لڑنے کے لئے تیارکھڑا تھاجب قوم کا ایک ایک سپاہی ایک ایک فرد بھارتی ٹینکوں کے نیچے بم باندھ کر سوجاتا تو پا کستان کی سرحد وں کے اندربھارتی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا اور یہی وہ قوم ہے جب پاکستان نے اٹیمی دھما کے کر کے دنیا میں پہلا اسلامی ایٹمی ملک بناکر ابھر تو اس وقت پاکستان پر عالمی اقتصادی پا بندیاں لگاکر تجارت کے راستے بند کر کے معا شی طور کمزور بنا نے کی کوشش کی گئی تب بھی قوم نے پیٹ پر پتھر باند ھ کر بھوک اور غربت کا کئی سا ل تک مردانہ وارمقابلہ کر کے پاک وطن کے وفاع کو مضبوط کیا ملک میں جب قدرتی آفات 2005ء کا تباہ کن زلزلہ اور 2010ء کا خوفناک سیلاب کی وجہ سے تبا ہی ہو ئی توتب قوم نے یکجہتی ملی جذبے کے ساتھ اپنے ہم وطن مصیبت زادہ بھا ئیوں کی دل کھول کر مددکی اور اپنے بھا ئیوں کو مصیبت وپریشانی سے نکلا اب موجوہ صورت حا ل اور جن مشکلا ت کا سامنا ہے اس کے لئے قوم اند ر مزید یکجہتی کی اشد ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم دشمن کی اندورنی بیرونی سا زشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کی تما م چالوں او ر سازشوں کو بے نقاب کر یں اس کے لئے تما م مذہبی سیا سی جما عتوں اور سٹیک ہولڈراور قیادتوں کو ایک پیج پر جمع ہوکر اندرونی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کر نی ہے اور قوم کے فرد کو دوسر فر دسے جوڑنا ہو گا ہمیں آپس کے جھگڑے ذاتی مفادات مخالفت اناپرستی ان سب معاشرتی بیماریوں کو پس پشت ڈا لنا ہوگا ہم نے متحد ہو کر ثابت کرنا ہے کہ ہما رے اند ر کوئی فرقہ واریت کے جھگڑے نہیں لسانی قومی ذات پات برادری کی کوئی دشمنی نہیں ہے ہم سب نے یکجہتی کا مظا ہرہ کرتے ہو دشمن کے سا منے سیسہ پلا ئی دیوار ثا بت ہو نا ہے دشمن پر واضع کر دینا ہے کہ پاکستانی قو م سے الجھنے کی غلطی نہ کرنا۔کیوں کہ
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
سا نجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں
 
Abdul Jabbar Khan
About the Author: Abdul Jabbar Khan Read More Articles by Abdul Jabbar Khan: 151 Articles with 129212 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.