عورت چاہے تو قسط ١

اس کی شادی ایک بھری پھری جاہل ٹائپ سسرال میں ہوئی تھی- بھری پھری سسرال میں میں بہو ویسے ہی گھن چکر ہوتی ہے - صبح سے رات ، رات سے پھر صبح اور پھر دوبارہ رات ، مگر کام ، اف سمٹنے میں ، نپٹنے میں ہی نہیں آتے اگر کوئی کمی بیشی ہوجاتی کام میں تو فورا نظروں میں آجاتا ، ساس نندیں سنانے لگ جاتے وہ خاموش ہوتی آگے سے جواب نہیں دیتی اس پر ساس نندوں کو اور بھی غصہ آجاتا- اس کا خاموش رہنا بھی ایک مصیبت ، کچھ نہ بولنا بھی قیامت، پانچ نندوں اور ایک ساس کے ہوتے ہوئے سارے کام وہ کرتی تھی کاموں کے ساتھ اس کا رشتہ ایسے جوڑ دیا تھا سب نے جیسے نکاح اسی کاموں سے ہوا ہو اور سسرال سے منہ دکھائی میں بھی یہی ملا ہو اس کی خاوند ، خاوندوں کی ایسی قسم سے تعلق رکھتا تھا - جن کے فخر کے لیے یہ ہی بات کافی تھی کہ وہ مردوں کی صنف سے ہے جسے قدرت نے دنیا میں برتری عطا فرمائی ہے اس کی نظر میں بیوی کی حشیشت پاؤں کی جوتی جیسی تھی -حرا کو اس بات کا خوب احساس دلانے کے لیے بات بے بات اس کی بے عزتی کرنا اس کا معمول تھا ہمیشہ حرا کی کہی بات کی مخالفت کرتا اس کے دماغ میں یہ خناس سوار تھا کہ ذیادہ پیار و محبت اور نرمی دکھانے سے بیویوں پر سے شوہروں کا رعب ختم ہوجاتاہے اور وہ سر چڑھ کر ناچنے لگتی ہیں- شادی کے شروع کے دنوں میں وہ اس سب حالات سے بہت گھبرا گئی تھی - میکہ جا کر امی سے شکایت کی اور خوب روئی تھی سسرال کے شکایت کرنے پر امی نے اسے وہی روک دیا تھا -
دیکھوں حرا سسرال میں تو شروعات میں یونہی ہوتا ہے کئی سال لگ جاتے ہیں معاملات سمجھنے میں سکھ کے موسم بھی بلا آخر آہی جاتے ہیں میری پیاری بیٹی ایک بات یہ بھی یاد رکھنا - دوسروں سے توقعات وابستہ کرنے سے بہتر ہے کہ دوسروں کی توقعات پر پورا اتارنے کی کوشش کی جائے اس سے انسان خود بھی خوش رہتا ہے اور دوسرے بھی خوش رہتے ہیں تمہارے سسرال والے جو بھی کہے تم وہی کرو دیکھنا پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ سب خود ہی بدل جائیں گے - پریشان نہ رہا کروں اللہ پاک پر یقین رکھوں انشاءاللہ سب بہتر ہوگا- اللہ خوش رکھے ،سکھی رہو، بیٹی بڑوں کا ادب اور گھر والوں سے محبت سے رہا کرو اب وہی تمہارہ اصل گھر ہے - جو شوہر کہے وہی کرو بیٹی شوہر کی رضا اور خوشی کو مقدم رکھنے والی عورتیں جنتی ہوتی ہیں۔ جاری ہے
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 52257 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More