خوفناک سیلفی٬ نوجوان ایفل ٹاور کے بلند ترین مقام پر

نوجوانوں میں سیلفی کا شوق جنون کی حد تک بڑھتا جارہا ہے اور ایک انتہائی خوفناک اور خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے- یہ نوجوان ایک یادگار سیلفی بنانے کی خواہش میں خطرناک مقامات تک جا پہچنتے جبکہ یہی شوق متعدد نوجوانوں کی جان بھی لے چکا ہے-
 

image

حال ہی میں برطانیہ کے ایک نوجوان James Kingston نے بھی ایسی ہی ایک خوفناک سیلفی بنائی ہے- جیمز نے یہ سیلفی پیرس کے مشہور سینکڑوں فٹ بلند ایفل ٹاور کے ٹاپ پر کھڑے ہو کر بنائی ہے-

جمیز نے 984 فٹ بلند ایفل ٹاور پر چڑھنے کے لیے کسی قسم کوئی حفاظتی اقدامات اختیار نہیں کیے- اور جیمز نے اپنی نئی کتاب میں خود اس بات کو قبول کیا ہے کہ “ آغاز میں مجھے یہ ناممکن لگ رہا تھا کیونکہ ایک انتہائی اونچا ٹاور ہے اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے ایسی چیزوں پر چڑھنے کا“-

اگرچہ جیمز نے ایفل ٹاور کے بلند ترین مقام پر کھڑے ہو کر سیلفی بنانے میں تو کامیابی حاصل کر لی لیکن ٹاور سے نیچے اترتے ہی انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا-
 

image

جیمز اس سے قبل بھی کئی بلند اور خطرناک مقامات پر سیلفی بنانے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں- اب ان کارناموں کے لیے جیمز کو بہادر کہا جائے یا کہ بےوقوف اس بات کا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

When you get your highs from scaling tall structures, the Eiffel Tower is hard to top. Just ask James Kingston, seen here enjoying the spectacular view - and somehow ignoring the terrifying drop below him - in a breath-taking photograph he took of himself as he balanced on part of its iron lattice work above Paris.