بھارتی حکومت کا تماشہ٬ غیر ملکی سیاح بھیک مانگنے پر مجبور

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک غلط فیصلہ نے ان کی اپنی قوم کو تو عذاب میں مبتلا کر ہی رکھا ہے لیکن اس کا شکار ان دنوں بھارت آنے والے غیر ملکی سیاح بھی بن گئے ہیں- یہاں تک یہ سیاح بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاکہ کچھ رقم جمع کر کے واپس اپنے ملک لوٹ سکیں-
 

image

جی ہاں بھارتی حکومت کے بڑے کرنسی نوٹ کی منسوخی کے فیصلے نے بھارت میں موجود کئی آسٹریلوی اور یورپی سیاحوں کو سڑکوں پر کھیل تماشے دکھا کر یا پھر بھیک مانگ رقم جمع کرنے مجبور ہوگئے ہیں-

یہ سیاح اپنے ساتھ جو بھارتی کرنسی لائے تھے تھے وہ اچانک بھارتی حکومت کے فیصلے سے یکدم کاغذ میں تبدیل ہوگئی جبکہ سیاح اسے تبدیل بھی نہ کرواسکے- اس کے علاوہ مقامی اے ٹی ایم مشینوں میں بھی کیش موجود نہیں ہے-

کمرشل بینک کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کر رہے جبکہ ہزاروں اے ٹی مشینیں کام نہیں کررہیں اور جو کر رہی ہیں ان پر لوگوں کی طویل ترین قطاریں موجود ہیں-

یہ سیاح بھارت کے دور دارز علاقوں پشکار اور راجھستان میں موجود ہیں اور وہاں کے مقامی افراد رقص٬ کھیل یا پھر دیگر اقسام کی تفریح مہیا کر کے رقم جمع کر رہے ہیں- یہ سیاح کم از کم اتنی رقم جمع کرلینے کے خواہشمند ہیں جو کہ انتہائی بھارتی دارالحکومت دہلی تک پہنچا سکے-
 

image

دہلی پہنچ کر یہ سیاح اپنے متعلقہ سفارتخانے سے رابطہ کریں گے اور ان سے اپیل کریں گے کہ وہ ان کی مدد کرے اور انہیں اس ملک سے باہر نکالے- یقیناً بھارت کے لیے یہ بات بین الاقوامی سطح انتہائی بدنامی اور رسوائی کا باعث ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

AUSTRALIAN and European tourists have been forced to busk and beg for money on the streets of India after “demonetisation” of high-value currency left them “virtually penniless”. Around 10 to 12 travellers were seen dancing and playing instruments in front of a crowd in Pushkar, Rajasthan, after their banknotes became worthless and ATMs ran out of cash.