سال 2016: دنیا کے غریب ترین ممالک

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جو دنیا کے امیر ترین افراد ہوتے ہیں وہ طاقتور افراد بھی بن جاتے ہیں اور یہی صورتحال ہمیں ممالک کی سطح پر بھی دکھائی دیتی ہے کہ جو ممالک ترقی یافتہ ہوتے ہیں عموماً وہی امیر اور طاقتور بھی ہوتے ہیں اور انہی کا ذکر ہر طرف سنائی دیتا ہے- لیکن اسی دنیا میں غریب ترین ممالک کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور آج ہم دنیا کے 10 سب سے غریب ممالک کی بات کریں گے اور ساتھ ہی ان کی غربت کی وجوہات بھی بیان کریں گے- واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ورلڈ بینک کے جاری کردہ ہیں-


Guinea
دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اس ملک کا نمبر دسواں ہے- یہ ملک 1990 سے اب تک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے- اس کے علاوہ اس ملک کو شدید سیاسی بحران کا سامنا بھی رہا ہے- اس ملک کی معیشت زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے لیکن ترقی نہ کرنے کی ایک وجہ کسانوں میں جدید معلومات کی کمی ہونا بھی ہے- اس ملک کی فی کس جی ڈی پی صرف 523.10 ڈالر ہے-

image


Ethiopia
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایتھوپیا ماضی میں ایک نسبتاً امیر ملک رہا ہے لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے- اس وقت یہ دنیا کا نواں غریب ترین ملک ہے- اس ملک کا فی کس جی ڈی پی 505 ڈالر ہے- یہاں پائی جانے والی غربت بنیادی وجوہات بہت بڑی آبادی٬ غیر تسلی بخش فنڈ پر انحصار اور کمزور زراعتی صنعت ہے-

image


The Gambia
دنیا کا آٹھواں غریب ترین ملک گیمبیا ہے جس کا فی کس جی ڈی پی 488.60 ڈالر ہے- 11,000 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے اس غریب افریقی ملک میں 1.8 ملین افراد آباد ہیں- گیمبیا کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت اور ماہی گیری کی صنعت پر ہے اور یہ دونوں شعبے ہی کمزوری کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ موسم کی بدترین صورتحال ہے-

image


Democratic Republic of the Congo
غریب ترین ممالک کی اس فہرست میں ساتواں نمبر کانگو کا ہے- یہ افریقہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جس کی آبادی 77 ملین افراد پر مشتمل ہے- اس ملک کا فی کس جی ڈی پی 484.20 ڈالر ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ملک انتہائی قیمتی قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے لیکن یہاں کے کرپٹ اور کمزور سیاسی نظام نے اس ملک کو تباہ و برباد کر رکھا ہے-

image


Madagascar
اگرچہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں چند ممالک ایسے بھی ہیں جو اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن بدقسمتی سے مڈغاسکر کا شمار ان ممالک میں نہیں ہوتا ہے- مڈغاسکر دنیا کا چھٹا غریب ترین ملک ہے جس کا فی کس جی ڈی پی 463 ڈالر ہے- گزشتہ 20 سالوں کے دوران اس جزیرے کے معیارِ زندگی میں 20 ملین سے زائد افراد پر مشتمل آبادی کے ساتھ نمایاں کمی واقع ہوئی ہے- ان کی غربت کی بنیادی وجہ کاشتکاری کے لیے زمین کی کمی ہے جبکہ یہاں معیشت کا انحصار زرات پر ہے-

image


Liberia
اس غریب ملک کو تباہ کرنے میں سب سے بڑا کردار خانہ جنگی نے ادا کیا جو کہ 1999 سے 2003 تک جاری رہی اور آج تک یہ ملک سنبھل نہیں پایا- یہ ملک 14 سال تک سیاسی تنازعہ کا شکار رہا جس نے نہ صرف معیشت کو تباہ کیا بلکہ خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا- یہ دنیا کا پانچواں غریب ترین ملک ہے اور اس فی کس جی ڈی پی 454.30 ڈالر ہے-

image


Niger
نائجر نہ صرف دنیا کا چوتھا غریب ترین ملک ہے بلکہ یہ دنیا کے سب سے غیر ترقی یافتہ ممالک میں سے بھی ایک ہے- اگرچہ یہ ملک بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے اور تعلیم کو شعبے کو ترقی دینے کے لیے مستقل کوشاں ہے لیکن پھر بھی بدقسمتی سے ابھی تک اس کا شمار غریب ترین ممالک میں ہی ہوتا ہے- اس ملک کا فی کس جی ڈی پی 415.40 ڈالر ہے- نائجر کی معیشت کا انحصار قیمتی قدرتی ذخائر نکالنے جن میں سونا٬ یورینم اور آئل شامل ہیں پر اور کسی حد تک زراعت پر ہے- اور یہ دونوں ہی شعبے یہاں اچانک تبدیل ہوجانے والے موسم کی وجہ سے غیر مستحکم ہیں-

image

Central African Republic
یہ ملک بھی ماضی میں جنگ اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا ہے- یہ دنیا کا تیسرا غریب ترین ملک ہے جس کا فی کس جی ڈی پی 333.20 ڈالر ہے- خشکی سے گھر اس وسطی افریقی ملک میں ملکی وسائل کی تقسیم کی کارکردگی انتہائی محدود اور انفراسٹکچر انتہائی ناقص ہے- اس ملک کی معیشت کا انحصار بھی زراعت پر ہے-

image

Burundi
تشدد اور سیاسی تنازعات کی بار بار چلنے والی ہوا نے اس ملک کو دنیا کا دوسرا غریب ترین ملک بنا دیا ہے- اس ملک کا فی کس جی ڈی پی صرف اور صرف 267.10 ڈالر ہے- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ ملک خود کو بہتر بنانے کے لیے مستقل محنت کر رہا ہے- سیاسی دشمنیوں نے اس ملک کی زرعی ترقی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے- اس کے علاوہ ان تنازعات کا شکار ہو کر لاکھوں افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

image

Malawi
یہ دنیا کا سب سے غریب ترین ملک ہے جس کی آبادی 16 ملین افراد پر مشتمل ہے- یہ دنیا کی سب سے پسماندہ قوم ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں تنزلی کا شکار ہے- اس ملک کا فی کس جی ڈی پی صرف 226.50 ڈالر ہے- یہاں تعلیم٬ صحت کی بہترین دیکھ بھال٬ بنیادی ڈھانچہ اور معیاری زندگی تک رسائی انتہائی محدود ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

As cliché as it may be, many believe that money makes the world go round. Upon second thought, this notion really doesn’t seem to be too farfetched at all. In general, some of the most powerful people in the world tend to be the richest ones, and some of the richest people in the world tend to become some of the most powerful.