اسٹریلائزیشن کا عمل اور سردیوں میں جلد کی حفاظت

عموما دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے پیمانے پر شروع کیئے جانے والے بیوٹی پارلرز معیاری مصنوعات کا استعمال نہیں کرتے نہ صرف یہ کہ وہ پارلر کے استعمال شدہ سامان کو اسٹریلائیزیشن کے عمل سے بھی نہیں گزارتے جبکہ بعض بڑے اور مہنگے بیوٹی سیلونز میں بھی اس کی طرف خاصی لاپرواہی برتی جاتی ہے.وجہ یہی ہے کہ ہمارے اس شعبے سے متعلق اکثر ٹریننگ سینٹر ز میں اسکی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی جبکہ یہ بالکل بھی کوئ پیچیدہ عمل نہیں اور نہ ہی اس پر کوئ بہت بڑی لاگت آتی ہے.اگرـآپ اسٹریلائزیشن کے عمل کے دوران استعمال ہونے والی مصنوعات خرید نہیں سکتیں تب بھی آپ گھر یلو مصنوعات کی مدد سے اس عمل کو بخوبی سرانجام دے سکتی ہیں.

ST REALIZATION
اسٹریلائزیشن سے مراد ہمارے پارلر میں استعمال ہونے والے آلات کو جراثیم سے پاک کرنا ہے اس عمل سے نہ صرف ہم اپنے سیلون کے آلات کو صاف کرسکتے ہیں بلکہ اسکے نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی بہت سی ممکنہ بیماریوں جیسے ایگزیما، ایکنی اور مختلف قسم کی الرجی اور نہایت خطرناک بیماری ایڈز سے بچا جاسکتا ہے.جو گندگی کی وجہ سے باآسانی ایک جلد سے دوسری جلد میں منتقل ہوسکتیں ہیں.اگر آپ کے پاس اسٹریلائزیشن باکس نہیں تو آپ اپنے سامان کو اسٹریلائز کیسے کریں گیں.آئیں ہم آپ کو گائیڈ کرتے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ آپ کی نظر سے پہلے کبھی اسطرح کی ہدایات نہیں گزریں ہونگیں.
۱)= سب سے پہلے قینچی،بلیک ہیڈز پن،مینی کیور،پیڈی کیور ٹولز اور جو بھی سامان میٹل فورم میں ہو ان سب کو کھولتے ہوئے پانی میں چند قطرے ڈیٹول کے ڈال کر 15سے20منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر کسی خشک ململ کے کپڑے میں نکال کرخشک کرلیں.
2)=فیشل بینڈ،تولیہ،فیشل پف اورـاسی طرح کا دوسرا سامان سادے پانی میں ڈبو کر ڈیٹول کے چند قطروں کے ساتھ 5سے10کے لیئے ڈبو دیں اور پھر سکھالیں.اگر یہ چیزیں گندی ہورہیں ہیں تو پہلے انھیں کسی اچھے ڈٹرجنٹ سے دھولیں پھر اسٹریلائز کریں.
3)=پلاسٹک کے آلات مثلا ٹیلکم ہیئر کومب،سیکشن کلپ،فیشل باؤل ،فیشل برش اور دیگر استعمال ہونے والے ضروری سامان کو نیم گرم پانی میں ڈیٹول کے چند قطروں کے ساتھ 5سے10منٹ تک ڈبوئیں رکھیں.بعدازاں اس سامان کو بھی ململ کے کپڑے سے خشک کرلیں.
بہت آسانی اور سہولت سے آپ یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر دہراسکتی ہیں.صفائ ویسے بھی ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے اور اگر آپ اپنے کاروبار کا بھی جز بنالیں تو اس سے آپ کے سیلون کا معیار بھی بلند ہوگا اور آپ اور آپ کے گاہک بھی کئ قسم کی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں گے.اور اب سردیوں کے حوالے سے آپ کی خشک اور روکھی ہوتی ہوئ جلد کے لیئے کچھ مفید ٹپس سردیوں میں جلدعموماُ خشک بے رونق اور کھردری ہوجاتی ہے اور چہرے کے لیے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے

خشک جلد بہت جلد جھریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔
مناسب نمی نہ ہونے کے باعث چہرے پر کچھاؤ یا تناؤ کی سی کیفیت رہتی ہے۔
بعض افراد کی جلد قدرتی طور پر خشک ہوتی ہے۔ اور بعض لوگوں کی جلد پر خشکی کی شکایت گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ ہوتی یے۔

وجوہات:

کسی نا مناسب اور گھٹیا کریم کا استعمال
چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال

خشک سردی

جسم میں پانی کی مناسب مقدار نہ ہونا۔

سرد موسم میں کمروں کی مصنوعی گرمی اور بہت زیادہ ہیٹر کے آگے بیٹھنا وغیرہ۔

اس کےعلاوہ صابن کا استعمال بھی خشکی کا باعث بنتا ہے۔
اسکے سدباب کے لیئے آپ سردیوں میں آنے والے وافر مقدار میں فروٹ کینو کاـاستعمال زیادہ سے زیادہ کریں
ماہرین کے مطابق کینومیں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ کینو کے چھلکوں کو دو سے تین دن کے لیئے دھوپ میں سُکھانے کے لیئے رکھ دیں۔ جب چھلکے اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں گرائینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔اس پاؤڈر کو کسی خشک برتن میں بند کر کے رکھ لیں۔جب استعمال کرنا ہو تو ایک کھانے کا چمچ پاؤڈر میں دو کھانے کے چمچ دہی اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعددھو لیں۔
ایک پختہ کیلا لے کر اسے اچھی طرح مسل لیں۔ اب اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں۔
آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر کی طرف مالش کرتے ہوئے اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔
پندرہ منٹ کے بعد منرل واٹر سے چہرے اور گردن کو اچھی طرح دھو لیں۔ جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

ایک ٹماٹر کا کدوکش کرلیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ ملائی ملا لیں۔
اب اسے اچھی طرح پھینٹ کر پورے چہرے پر لگا لیں۔
پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ خشک جل کے لیے بہترین ٹانک ہے۔

پختہ ناشپاتی کا گودا چار چمچ، انڈے کی زردی ایک عدد اور شہد آدھا چمچہ
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اسے اچھی طرح سے چہرے پر لگائیں۔
جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو صاف پانی سے دھو لیں۔ خشک جلد کو یہ ماسک تروتازہ کر دیتا ہے۔

دو چمچ چندر کا پیسٹ اور دو چمچ سیب کا پیسٹ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگالیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
پندرہ منٹ کے بعد اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کی جلد خوبصورت اور بارونق ہو جائے گی۔
اپنے مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے ضرور نوازیئے گا. شکریہ
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 87157 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More