بھارت: تہلکہ خیز انکشاف٬ بسکٹ کے ڈبوں میں نوزائیدہ بچے

بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک تہلکہ خیز انکشاف نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے- حال ہی میں کولکتہ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بدوریا قصبے میں بسکٹوں کے ڈبوں میں سے نوزائید بچے دریافت ہوئے ہیں-
 

image

یہ نوزائیدہ بچے مذکورہ قصبے میں موجود ایک نرسنگ ہوم کے ایک کمرے سے برآمد ہوئے ہیں اور ان کی عمریں 2 سے 3 دن ہیں- بسکٹوں کے ڈبے میں رکھے گئے یہ بچے پولیس نے چھاپے دوران برآمد کیے ہیں-
مقامی پولیس کے مطابق وہ بچوں کی سمگلنگ کے اس مبینہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور اب تک 13 افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے-

پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے اندر ہی اغواﺀ کر کے بے اولاد جوڑوں کو فروخت کیے جاتے تھے۔ بعض اوقات یہ بچے ایسی حاملہ ماؤں سے بھی خریدے جاتے تھے جو اسقاط حمل کروانا چاہتی تھیں-
 

image

ان ماؤں کو لڑکے عوض 3 لاکھ جبکہ لڑکی کے عوض 1 لاکھ کی رقم ادا کی جاتی تھی- گزشتہ 2 سالوں کے دوران 30 سے زائد بچوں کو دہلی، چینئی اور برطانیہ میں جوڑوں کو فروخت کیا گیا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Indian police are investigating cases of alleged baby-trafficking at a hospital in the eastern state of West Bengal, after infants were discovered in cardboard biscuit boxes. Thirteen arrests were made after police found two three-day-old babies during a raid on the hospital in Baduria, 80km (50 miles) from Kolkata (Calcutta).