پورا شہر ایک ہی کسان سے آلو خریدنے نکل پڑا٬ حیرت انگیز واقعہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آلو سے کسی خاص شہر کو اتنی زیادہ محبت بھی نہیں ہوسکتی کہ یکدم پورا شہر ہی آلو کی خریداری پر نکل پڑے-
 

image

لیکن ایک چینی شہر میں ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جو کہ حقیقت میں ایک غریب کسان کی مدد تھی- اور اس کسان سے اجنبی شہریوں نے ایک ہی دن میں 32 ٹن آلو خرید لیے اور کسی پریشان حال انسان کی مدد کی اعلیٰ مثال قائم کردی -

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ شمالی مغربی چین کے صوبے Qinghai کا 60 سالہ کسان Ma چار دن کے سفر اور بھاری اخراجات برداشت کر کے جب اپنے آلو فروخت کرنے چینی شہر Shenzhen کی ہول سیل مارکیٹ پہنچا تو اس ہول سیلر نے آلو خریدنے سے انکار کردیا جس کا آلو کی پوری فصل خریدنے کا وعدہ تھا-
 

image

ہول سیلر کا کہنا تھا کہ آلو بہت چھوٹے ہیں اور وہ انہیں خرید کر اپنا نقصان نہیں کرسکتا ہے اور ساتھ ہی ہول سیلر نے کسان کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا- ایسے میں کسان کے پاس آلوؤں کو بغیر خریدار کے یہی چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جبکہ وہ آلو واپس لے جانے کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر تھا-

تاہم کسان وہی ایک انڈسٹریل پارک کی ایک سڑک کے ایک جانب 32 ٹن آلو لے کر بیٹھ گیا تاکہ وہ راہگیروں کو آلو فروخت کرسکے لیکن اس کا یہ تجربہ بھی ناکام رہا- کسان کے کچھ دوستوں نے آلو کی خریداری کے لیے مختلف لوگوں رابطہ بھی کیا لیکن آلو کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی انہیں خریدنے پر تیار نہ ہوا-
 

image

لیکن پھر اچانک اس وقت تمام صورتحال بدل گئی جب کسان کے چند دوستوں نے چین کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر بھاری مقدار میں موجود آئوؤں کی تصاویر اور کسان کی کہانی شئیر کی اور لوگ اسے اس وقت تک شئیر کی جاتی رہی جب تک یہ وائرل نہ ہوگئی-

اور اگلے ہی روز وہی اجنبی چینی شہر Shenzhen جہاں کسان آلو فروخت کرنے آیا تھا اس کی مختلف کمپنیوں کے ملازمین یہ آلو خریدنے آپہنچے تاکہ کسان کا بوجھ ہلکا کیا جاسکے- ایک ملازم نے 5 ٹن آلو خرید لیے اور خریدار کا کہنا تھا کہ “ ہمیں ہرگز برا نہیں لگتا روزانہ آلو کھانا“-

دیکھتے ہی دیکھتے آلو کے خریداروں میں صرف مقامی کمپنیوں کے ملازمین ہی نہیں بلکہ دیگر مقامی شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوگئی اور ہر شہری نے چند کلو آلو خریدنا شروع کردیے- یہاں تک کہ شام تک کسان کے تمام آلو فروخت ہوچکے تھے اور وہ اب ہنسی خوشی گھر کو لوٹ سکتا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

In what can only be described as a touching display of kindness, the residents of a neighborhood near Shenzhen, in southern China, came together to help a total stranger sell 32 tonnes of potatoes in a single day, after he was rejected by a local wholesale market.