سو لفظوں کہانی

امی کا دل بلیوں اچھل رہا تھا وہ بہت خوش تھی کیونکہ آج اس کے شہزادے کو دیکھنے لڑکی والے آئے ہوئے تھیں امی کو پہلے پھیرے میں ہی من موہنی سی زینب بے حد پسند آئی تھی اور اس وقت امی کا بس نہیں چل رہا تھا کہ زینب کی فیملی والوں کے خدمت میں کیا کیا نہ کرے--------------------------- تھوڑی دیر بعد دانیال ( امی کا شہزادہ ) آفس سے آگیا------------------------ لڑکی والے دانیال کو دیکھنے کے بعد ایک منٹ کے لیے بھی نہیں روکے اور چلے گئیں-------- امی حق دق رہ گئیں---- کیا کمی تھی اس کے شہزادے میں ------ خوبصورت ، تعلیم یافتہ ، نرم دل، روشن خیال----- اور اگلے دن لڑکی والوں کا جواب تھا سر پر کروشیاں کی ٹوپی، ٹخنوں سے اونچی شلوار، اور طالبان جیسی داڑھی، --- ہماری بیٹی بہت نازک مزاج ہے اور ایسے لوگ انتہا پسند ہوتے ہیں عورتوں پر پابندیاں کرنے والے، ظالم، تنگ نظر، وغیرہ وغیرہ--
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 52189 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More