دنیا کے چند سحر انگیز مقامات٬ ایک بار ضرور جائیں

ہماری زمین فطرت کی رعنائیوں اور خوبصورتی کا شاہکار ہے، یہاں کہیں صحرا کے رنگ نظر آتے ہیں تو کہیں برفانی وادیاں آنکھوں کو چندھیا دیتی ہیں، اس رنگا رنگ تضاد نے ہی کرہ ارض کو انسانوں کیلئے انتہائی پرکشش اور پراسرار بنا رکھا ہے- اب اتنے منفرد اور سحر انگیز مقامات میں سب سے خوبصورت کا انتخاب تو مشکل ہے مگر یہ چند مقامات ایسے ضرور ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی بھی مسحور ہوسکتا ہے۔ اگر زندگی میں کبھی موقع ملے تو ان خوبصورت مقامات کی سیر کو ضرور جائیں-
 


The Giant's Causeway
یہ دلچسپ اور خوبصورت ساحل شمالی آئر لینڈ میں واقع ہے٬ یوں تو اس ساحل پر موجود ان دیوقامت ستونوں کے حوالے سے ایک افسانوی کہانی موجود ہے لیکن حقیقت میں یہ ستون ایک آتش فشاں پہاڑ کے متعدد بار پھٹنے کی وجہ سے قدرتی طور پر وجود میں آئے-

image


Uluru
یہ چٹان آسٹریلیا کی مشہور ترین نشانیوں میں سے ایک ہے- یہ 1000 فٹ بلند چٹان آسٹریلیا کے Uluṟu-Kata Tjuṯa نیشنل پارک میں واقع ہے- یہ چٹان بڑے پیمانے پر چمکتی اور رنگ تبدیل کرتی ہے لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اسے دن کے کونسے حصے میں دیکھ رہے ہیں؟

image


Zabriskie Point
یوں تو کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں متعدد دلچسپ نظارے موجود ہیں لیکن وہاں کا سب سے مشہور اور خوبصورت نظارہ زیرِ نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جو صرف رات کے اوقات میں ممکن ہے- یہ نظارہ Zabriskie پوائنٹ پر موجود Furnace Creek جھیل کے گرد کیا جاسکتا ہے-

image


Lake McDonald
ویسے تو مونٹانا کا پورا گلیشیر نیشنل پارک ہی خوبصورتی کے حوالے سے بےمثال قرار دیا جاتا ہے لیکن اس پارک میں موجود میکڈونلڈ جھیل کے سحر انگیز نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے- اس جھیل کے کنارے جہاں ایک جانب بلند و بالا پہاڑ ہیں تو دوسری طرح گھنے جنگلات موجود ہیں- اور اسی وجہ سے یہ مقام انتہائی پرکشش معلوم ہوتا ہے-

image


The Maroon Bells
یہ خوبصورت میرون رنگ کی حامل چوٹیوں کی جوڑی کولوراڈو میں واقع ہے اور یہاں موجود جھیل ان چوٹیوں کے حسن میں مزید اضافہ کرتی ہے- ان چوٹیوں کا نظارہ انتہائی شاندار ہوتا ہے جبکہ یہ کولوراڈو کا ایسا مقام ہے جس کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی جاتی ہیں- تاہم یہ چوٹیاں انتہائی خطرناک بھی ہیں اس لیے انہیں سَر کرنے والوں کو انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوتا ہے-

image


Landmannalaugar
یہ حسین اور پرکشش مقام آئس لینڈ میں واقع ہے- اس مقام کو اپنی سرمئی پگڈنڈیوں کی وجہ سے بےپناہ شہرت حاصل ہے- لیکن یہ راستہ کسی مشق کے لیے نہیں ہے کیونکہ یہ انتہائی مشکل راستہ ہے-

image


Torres Del Paine National Park
چلی کے جنوبی Patagonia میں واقع یہ نیشنل پارک کسی ارضیاتی عجوبے سے کم نہیں جس میں گلیشیر بھی شامل ہیں اور جھیلیں بھی- لیکن اس نیشنل پارک کا سب سے خوبصورت اور مقبول ترین نظارہ ان تین چوٹیوں کا نظارہ ہے جنہیں "Cleopatra's Needles" کے نام سے جانا جاتا ہے-

image

The White Desert
مصر کے علاقے Farafra میں واقع اس سفید صحرا کو پہلی نظر میں دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اس صحرا کو برف نے ڈھک رکھا ہو لیکن حقیقت میں یہ برف نہیں بلکہ سفید چاک ہے- اور اسی وجہ سے اس علاقے کو صحرا کا نام دیا گیا ہے- یہاں آپ کو دلچسپ شکلوں کی حامل متعدد سفید چٹانیں بھی دکھائی دیں گی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone wants to travel the world and visit the beautiful sites, but with so many places to visit where do you start? Here we come to you with the list of some most incredibly super awesome places to visit around the world, before you die. See which places our readers like the best, and vote for your favorites.