بھارت: شادی پر پانچ ارب روپے کا خرچہ٬ عوام کی شدید تنقید

یوں تو بھارت میں شاہانہ شادیاں کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ ایک اربوں روپے کے خرچ سے سرانجام پانے والی انتہائی پرتعیش شادی نے پورے بھارت کو غصے میں مبتلا کردیا ہے- یہ شادی بھارت کی ایک کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی تھی-
 

image

اس شادی پر پانچ ارب انڈین روپے جو کہ تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر بنتے ہیں کی رقم خرچ کی گئی ہے- اور اتنی بڑی رقم شادی پر خرچ کرنے پر سابق وزیر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے بانٹے گئے جبکہ شادی کی مختلف تقریبات میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا-
 

image

انڈین میڈیا کے مطابق دلہن کی ساڑھی کی تیاری پر 17 کروڑ روپے کی لاگت آئی جبکہ دلہن کے زیورات پر 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے-

ریڈی کا کہنا ہے کہ “ میں نے اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ ہونے والی رقم بینگلور اور سنگاپور میں اپنی جائیداد کرائے پر دے کر حاصل کی ہے اور تمام ادائیگیاں بھی 6 مہینے قبل ہی کردی گئی تھیں اور اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا ناشانہ بنایا جارہا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

The lavish wedding of the daughter of an Indian politician has sparked outrage as millions across the country are in the midst of a cashflow crisis. The five-day wedding of businessman and ex-state minister G Janardhana Reddy's daughter, Brahmani, is estimated to cost about 5bn rupees ($74m; £59m).