ماچ لوپ: لڑاکا طیاروں کی وادی٬ نظارہ اتنے قریب سے کہ---

وسطی ویلز کے Machynlleth اور Dolgellau نامی قصبوں کے درمیان گھاس سے ڈھکی ایسی وادیوں کا سلسلہ موجود ہے جنہیں فوٹوگرافروں اور ہوائی بازی سے محبت رکھنے والوں کے درمیان لڑاکا طیاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے-
 

image

ویسے تو اس علاقے کو کم پرواز ایریا 7 کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اسے Mach Loop کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-

یہ ایک تنگ وادی ہے اور اس میں موجود پہاڑوں کے درمیان مختلف موڑ ہیں جبکہ مختلف لڑاکا طیارے انہی خطرناک موڑ اور راستوں سے گزر کر اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں- بعض اوقات یہ طیارے زمین سے صرف 100 فٹ کی دوری پر رہ جاتے ہیں جبکہ ان کی رفتار 500 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے-

ہوا میں اڑتے یہ لڑاکا طیارے اکثر نظارہ کرنے والوں کے اتنے قریب آجاتے ہیں کہ جہاز کا کاکپٹ اور اس میں موجود پائلٹ کو بالکل واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے-

ایک دلچسپ بات یہ ہے ان لڑاکا طیاروں کی تصاویر کھینچے کے لیے مختلف فوٹوگرافر قریبی پہاڑیوں پر چڑھ جاتے ہیں اور کئی بہترین مناظر کو اپنے کیمروں میں قید کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں-
 

image

لڑاکا طیاروں کی نچلی سطح پر پرواز کا شیڈول پہلے سے طے ہوتا ہے اور مقامی آبادی ان دلچسپ نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے پہلے سے ہی تیاری کر لیتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Nestled between the towns of Dolgellau and Machynlleth, in central Wales, is a series of grass covered valleys that is renowned the world over among photographers and aviation enthusiast for being one of the best places in the world to watch fighter jets in action. This area is referred to as Low Flying Area 7, but is better known as the Mach Loop.