دس خوبصورت پاکستانی سیاستدان

دنیا میں بہت ساری خواتین سیاستدان ہیں جو ماڈلز سے بھی زیادہ حسین و جمیل ہیں پاکستان بھی اس سلسلہ میں کسی سے کم نہیں ہے ذیل میں دس خوبصورت پاکستانی خواتین سیاستدانوں کی فہرست بیان کی جارہی ہے
1۔اس لسٹ میں سب سے پہلے مریم نواز شریف ہیں بہت خوبصورت اور انتہائی دلکش ہیں انکا پہلے نمبر پر ہونا شاید اس لئے ہے کہ انہیں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے اور شادی یا مہندی کے فنکشن پر لی گئی تصاویر کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔خیر یہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی ہیں اور مسلم لیگ ن کو مضبوط تر بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان میں کئی حوالوں سے طاقتورخاتون سیاستدان کے طور پر مانا جارہا ہے ایک ان کے والد وزیر اعظم ہیں دوئم ان کے چچا وزیر اعلیٰ ہیں سوئم ان کے خاوند کپٹن صفدر ہیں 41سالہ مریم نواز پہلے پہل میڈیکل کے شعبہ کی تعلیم حاصل کرتی رہیں بعدازاں گریجوایشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی کی ڈگری حاصل کی ۔1997سے شریف میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالج کی چیئرپرسن ہیں اور اب09/11کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں 2013میں انہیں ’’پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ‘‘کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا تھا جو کہ انہیں2014میں تحریک انصاف کی مخالفت کے باعث چھوڑنا پڑا ۔

2۔دوسرے نمبر پر عالیہ ملک ہیں یہ بھی دلکش خاتون سیاستدان ہیں ان کا خوبصورتی میں ثانی نہیں ۔یہ پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل باڈی کی ممبر ہیں اور میانوالی میں الیکشن ممبر کی منیجر ہیں یہ سابقہ صدر فاروق احمد خان لغاری کی بھتیجی ہیں اور سمیرا ملک کی بہن ہیں دو بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی یہ نیشنل آلائنس پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایم این اے بھی رہ چکی ہیں

3۔تیسرے نمبر پر انتہائی حسین و جمیل اور خوبصورت خاتون حنا ربانی کھر ہیں ان کا چہرہ نہایت تراشید ہ اور دلکش ہے یہ پاکستان کی پہلی کم عمر ترین وزیر خارجہ رہ چکی ہیں جب حنا ربانی کھر نے امن بات چیت کے حوالے سے انڈیات کا دورہ کیا تو بھارتی میڈیا نے ان کے فیشن پر خوب بحث کی تھی ۔

4۔چوتھے نمبر پر کشمالہ طارق ہیں جو رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے ہے یہ وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ہیومن رائٹس کیلئے بھی کام کر رہی ہیں یہ اپنی خوش لباسی اور بے باک انداز گفتگو سے جانی پہچانی جاتی ہیں ۔

5 ۔پانچویں نمبر پر ماروی میمن ہیں یہ بھی نہایت خوبصورت خاتون ہیں ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے یہ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے 2008تا2011ایم این اے بھی رہ چکی ہیں بعد ازاں انہوں نے پارٹی کرپشن اور اسکی ناقص پالیسیوں کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا ۔

6۔سسی پلیجو کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے یہ خوبصورت خاتون سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھٹھہ (سندھ)سے کام نگار بھی ہیں ان کے والد غلام قادر پلیجو ہیں جودوبار ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں ان کی والدہ اختر بلوچ بھی پولیٹیکل ورکر تھیں جو جنرل ایوب کے مارشل لاء کے دور میں گرفتار ہو ئیں تھیں ۔ان کی دادی زرینہ بلوچ مشہور گلوکار،ٹیچر ،اداکارہ،ناول نگار،اور سیاسی ورکر تھیں ۔

7۔ساتویں نمبر پر سمیرا ملک براجمان ہیں یہ دلکش و حسین و جمیل خاتون مسلسل تیسری مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئیں ہیں آجکل ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اس سے پہلے وہ پاکستان مسلم لیگ ق میں تھیں 2013میں انہیں جعلی ڈگری کیس میں نااہل بھی قرار دیا جاچکا ہے یہ وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں امورنوجوانا ن کی وزیر بھی رہ چکی ہیں ان کے چچا فاروق احمد خان لغاری سابق صدر رہ چکے ہیں ان کی بہن عالیہ ملک بھی ایم این اے رہ چکی ہیں ۔

8۔حسین لوگوں کی لسٹ میں شازیہ مری کا آٹھواں نمبر ہے یہ سندھ سے رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہیں یہ صوبائی وزیر توانائی اور مواصلات بھی رہ چکی ہیں ان کے والد عطا محمد مری بھی رکن قومی وصوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں فوزیہ وہب کی وفات کے بعد ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر ایم این اے منتخب ہوئی ہیں ۔

09۔نواں نمبر فرح ناز اصفہائی کا ہے یہ بھی خوبصورت اور بہادر خاتون ہیں کا لم نگاری بھی کرتی ہیں یہ حسین حقانی (سابقہ سفیر امریکہ )کی اہلیہ اور مرزا ابو الحسن اصفہانی (پہلے سفیر امریکہ )کی پوتی ہیں یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر ہیں یہ2008سے2012تک صدر پاکستان کی میڈیا ایڈوائز ر اور رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں ۔

10۔شاہین کوثر ڈار کا آخری نمبر ہے یہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر رہ چکی ہیں ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے یہ بھی نہایت خوبصورت اور دلکش کشمیری سیاستدان ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Shaikh Iqbal Hussain
About the Author: Shaikh Iqbal Hussain Read More Articles by Shaikh Iqbal Hussain: 23 Articles with 20242 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.