دل کو چھو لینے والی تصاویر٬ انسانیت کا منہ بولتا ثبوت

یوں تو روزانہ پرتشدد واقعات پر مبنی درجنوں خبریں ہماری نظر سے گزرتی ہیں- چاہے یہ خبریں ہم اخبار پر پڑھیں یا ٹی وی پر دیکھیں ہمارے دماغوں پر بدترین اثرات مرتب کرتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے دنیا میں کہیں بھی انسانیت باقی نہیں رہی- لیکن حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ اب بھی دنیا کئی عام انسان ایسے موجود ہیں جو اپنے وسائل کے مطابق دوسروں کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں- ہم یہاں چند ایسی ہی تصاویر پیش کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ واقعی ابھی دنیا میں انسانیت زندہ ہے-
 

image
فائر بریگیڈ کے عملے کا ایک اہلکار کوالا کو آگ سے بچانے کے بعد اپنے ہاتھوں سے پانی پلا رہا ہے-
 
image
ایک سیاح بے گھر اور معذور شخص کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے ہوئے-
 
image
کینسر کے مریض کلاس فیلو سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پوری کلاس نے ہی اپنے سر منڈوا دیے-
 
image
ریو ڈی جنیرو میں ایک مہربان انسان بے گھر خاتون کو اپنے جوتے دے رہا ہے-
 
image
گھر میں لگنے والی آگ سے بلی کو بچانے کے بعد اسے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے-
 
image
فلاحی کام سرانجام دینے والے ایک شخص نے اپنا ٹرک بے گھر افراد کے لیے وقف کردیا- اس ٹرک میں بےگھر افراد کے نہانے کا انتظام کیا گیا ہے-
 
image
دو جاپانی پولیس اہلکار بطخوں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کروا رہے ہیں-
 
image
Wendy کے ملازم نے ٹیبل کے گرد لگی چھتری صرف اس لیے نکالی تاکہ وہ بارش کے دوران ایک بزرگ کو بغیر بھیگے ان کی گاڑی تک پہنچا سکے-
 
image
متعدد مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنسے ایک اجنبی کو نکالنے کے لیے ہاتھوں سے ہی ٹرین کو ٹیڑھا کر رہے ہیں-
 
image
ڈرائی کلینر کی جانب سے بیروزگار افراد کے لیے پرکشش پیشکش- یہاں انٹرویو کے لیے جانے افراد کے لباس مفت دھوئے جاتے ہیں-
 
image
ایک موٹر سائیکل سوار واپس موٹر سائیکل سے اتر کر بارش کے دوران ایک بزرگ خاتون کو سڑک پار کروا رہا ہے-
 
image
ایک مصری خاتون سڑک پر مختلف اشیاﺀ بیچنے والے بچے کو تعلیم فراہم کر رہی ہیں-
 
image
نیویارک شہر میں یہ نوجوان بےگھر افراد کے مفت میں بال کاٹتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

These wonderful photos will restore your faith in humanity and remind you that perhaps we aren't all that bad, after all. An act of kindness that you ask people to pay forward instead of back can travel a long, long way! We love to see wonderful examples of human kindness, so if you've got a picture that belongs on this list, we'd love to see it! Upvote your favorites, too!