دنیا کے کچھ خطرناک ترین جاندار

اگر تو آپ کو شیر ٬ شارک یا سانپ وغیرہ سے ڈر لگتا ہے اور آپ ان کے قریب سے گزرنا بھی نہیں چاہتے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ جانور ہم انسانوں کے لیے بہت زیادہ خطرناک نہیں ٬ درحقیقت یہ بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں چھوٹے چھوٹے کیڑے ہم انسانوں کے سب سے بڑے قاتل ہیں- یہ حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والا انکشاف حال ہی میں ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے- جس کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ترتیب دیا ہے۔ اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو ان دنیا کے خطرناک جانداروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ذہن میں رہے کے ہر سروے میں اعدادوشمار تھوڑے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے کوئی اور سروے پڑھا ہوتو اس میں اعدادوشمار اور جانوروں کے نمبر آگے پیچھے ہوسکتے ہیں-

1۔ جن کو نہیں معلوم ان کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے خطرناک جانور مچھر ہے. ویسے تو یہ حشرات کی ایک قسم ہے. لیکن یہ بھی جانوروں میں ہی شمار ہوتا ہے. جیسے پرندے بھی جانور ہی کہلاتے ہیں لیکن پروں والے جانور کہلاتے ہیں. اسی طرح یہ بھی جانور ہی کی ایک قسم ہیں، تو ایک تازہ تجزیے کے مطابق مچھر کے کاٹنے کے باعث ہر سال 7 لاکھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-

2۔ اور دنیا کا دوسرا خطرناک ترین جاندار خود انسان ہے جو ہر سال 4 لاکھ 75 ہزار انسانوں کو مار ڈالتا ہے۔

3۔ جبکہ اس کے برعکس سانپ کے ڈنک سے سالانہ 50 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں-

4۔چوتھا نمبر کتوں کا ہے جن کے کاٹنے کے سبب ہر سال 25 ہزار ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں۔

5۔ افریقی مکھیوں کے ڈنک سے ہر سال 10 ہزار افراد کی موت کا باعث بنتے ہیں-

6اور 7۔ بالکل اسی طرح گھونگھے اور Assassin Bug ہر سال 10 ہزار افراد کی موت کا باعث بنتے ہیں-

8۔کیچوؤں کا شکار ڈھائی ہزار افراد بنتے ہیں ۔

9۔اسی طرح نویں نمبر پر پیٹ کے کیڑے 2 ہزار افراد کو اپنا شکار بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں-

10۔ بظاہر خوفناک دکھائی دینے والے جانور جن میں سرفہرست مگرمچھ ہیں ایک سال میں ایک ہزار انسانوں کو اپنا نوالہ بناتے ہیں۔

11۔ دوسری جانب دریائی گھوڑوں کی ٹکر سے 500 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں-

12۔ شیر سو افراد کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں-

13۔اسی طرح ہاتھی بھی سو افراد کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں۔

14۔ چودھویں نمبر پر بھیڑیے کو رکھا گیا ہے جو اوسطاً دس انسانوں کی جان لیتے ہیں-

15۔ اور شارک کی وجہ سے بھی تقریبا 10 انسان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تو یہ ایک جانداروں کی ایک فہرست جو انسانوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ امید ہے آپ کے علم میں ضرور اضافہ ہوا ہوگا۔
Muhammad Shoaib Awan
About the Author: Muhammad Shoaib Awan Read More Articles by Muhammad Shoaib Awan: 20 Articles with 20176 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.