چینی جوڑا خوفناک سانپ کے ساتھ رہائش پذیر

یقیناً سانپ یا اژدھے کا نام سنتے ہی جسم میں ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے جبکہ اسے پالتو جانور بنانا کسی طور بھی خطرے سے خالی نہیں لیکن چین کا ایک عمر رسیدہ جوڑا گزشتہ 7 سالوں سے ایک خطرناک python سانپ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہے-
 

image

چینی صوبے Hainan کے شہر Haikou سے تعلق رکھنے والا اس جوڑے کے پاس موجود یہ سانپ اس وقت 60 کلوگرام وزنی اور 3.7 میٹر طویل ہے-

68 سالہ Shi Jimin نے اس سانپ کو 2009 میں ایک پالتو جانور کے طور پر پالنا شروع کیا تھا اور اس وقت یہ سانپ صرف ایک بچہ تھا جس کی لمبائی 30 سینٹی میٹر تھی-

Shi Jimin اور ان کی بیوی اس خطرناک سانپ کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے آزادانہ رہتے ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کر رکھے-

روزانہ شام میں اس سانپ کو گرم پانی سے نہلایا جاتا ہے جس کے بعد یہ سونے کے لیے اپنے نرم بستر پر خود ہی چلا جاتا ہے-
 

image

تاہم موسمِ سرما میں اس سانپ کو ایک اسٹیل کے پنجرے میں رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ سانپ موسمِ سرما کے دوران 6 ماہ تک مسلسل سوتے رہتے ہیں- سونے کے دوران اس سانپ کے پنجرے میں ایک کمبل بھی موجود ہوتا ہے اور غلطی سے بھی اسے پریشان نہیں کیا جاتا-

Shi Jiming کا کہنا ہے کہ “ اتنا بڑا سانپ پالنا مہنگا ترین عمل ہے اور میری ماہانہ آدھی پنشن صرف اس سانپ کے اخراجات پورے کرنے میں ہی خرچ ہوجاتی ہے- یہ ہر 20 سے 30 دن میں 8 درمیانے سائز کی زندہ مرغیاں یا پھر 5 بڑی مرغیاں کھاتا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

An elderly couple in Haikou, China’s Hainan Province, have been sharing their home with a 60 kilogram, 3.7-meter-long python for seven years, raising it as their child and even taking it for walks around their neighborhood. 68-year-old Shi Jimin, a retired meat processing worker, adopted the python in 2009, to save it from certain death.