محدود لفظی فن و مہارت( 10لفظوں کی 25کہانیاں1تا25)

٭ حیرانگی:
ایک گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا اور اکیلی بہو بچی ۔
٭ بری:
بہو تھی تو ساس بری ۔ ساس بنی توبہو بری۔
٭ معیار:
ہمارے ہاں با اخلاق غریب کومجبورسمجھا جاتا ہیں ۔
٭ پڑھے لکھے :
ہم پڑھے لکھوں کاکچرا، ایک ان پڑھ اٹھاتاہے ۔
٭ اوقات :
کچھ باتیں ہم بہت جلدی بھول جاتا ہے ،جیسے اوقات۔
٭ پرست:
پہلے لوگ ’’انا پرست ‘‘ ہوا کرتے تھے ،اب ’’موقع پرست ۔‘‘
٭ اپنے:
مجھے اپنے ٹھیک کرنے کیلئے اپنے کو غلط کرنا پڑا ۔
٭ فتوے:
ہم فتوے سادگی پر دیتے ہیں ، مرتے فیشن پر ہے ۔
٭ امیری :
کتا اوربلی ہم خود پالتے ہیں جبکہ بچے نوکرانی ۔
٭ لباس :
اکثرمہنگے لباسوں میں گھٹیا ، گھٹیا لباسوں میں مہنگے لوگ دیکھے ہیں ۔
٭ جھوٹ:
میں دوعورتیں اکٹھے بیٹھے دیکھیں ،وہ بھی بالکل خاموش ۔
٭ مقدر:
جن گھروں کے فیصلے عورتیں کریں ،بربادی انکامقدر ہے ۔
٭ نچوڑ:
جس کوبھی ستاروں تک پہنچایا ،اسی نے تارے دیکھائے۔
٭ بوجھ :
زندگی ہلکی پھلکی ہے ،بوجھ تو سارا خواہشات کا ہے ۔
٭ منافق :
منافق کی بات خوبصورت اور اسکا عمل دردناک ہوتا ہے ۔
٭ ترقی:
آگے ضرور بڑھیں ،لیکن دوسروں کی سیڑھی بنا کر نہیں ۔
٭ آنکھ :
جس پربند آنکھ بھروسہ کیا،اسی نے آنکھ کھولی ۔
٭ ماں باپ :
نخرے بس ماں باپ،جبکہ انگلیاں دنیا والے اٹھاتے ہیں۔
٭ وقت :
وقت کی اچھی عادت،جیسا بھی ہوگزر جاتا ہے ۔
٭ حسد و تکبر:
حسد وتکبرہمارے اندر داخل ہوجائیں توعقل باہر ۔
٭ خاموشیاں:
خاموشیاں ہی بہتر ہیں ،لفظوں سے لوگ روٹھ جاتے ہیں ۔
٭ دھوکے:
٭ اکثربہت سے دھوکے ہم اپنی مرضی سے کھاتے ہیں ۔
٭ اچھا:
ہاں!اچھا ضرور بنیں ،مگر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ۔
٭ تہذیب :
غیروں کی تہذیب اپنانے کا مطلب ،لڑے بنا ہتھیار ڈالنا ۔
٭ حیثیت :
لوگ ہم سے نہیں ،ہماری حیثیت سے ہاتھ ملاتے ہیں ۔
 
Dr. Talib Ali Awan
About the Author: Dr. Talib Ali Awan Read More Articles by Dr. Talib Ali Awan: 50 Articles with 89588 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.