جاپان سے متعلق چند دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

جاپان کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور اس قوم نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے- چاہے ہم ٹیکنالوجی کے میدان کی بات کریں یا پھر طبی تحقیق کی ہمیں جاپان کا ذکر ہی سنائی دیتا ہے- لیکن یہ تو وہ باتیں ہیں جو دنیا کے سامنے ہیں جبکہ جاپان سے چند ایسے حیران کن حقائق بھی وابستہ ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-
 

image
جاپانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ قوموں میں سے ایک ہے- یہاں 15 سال سے زائد عمر کے 99 فیصد بچے خواندہ ہیں-
 
image
جاپان میں بسنے والی samurai قوم کے نزدیک گنجا ہونا انتہائی شرمناک بات ہے اور یہ عمل قوانین توڑنے کے کفارہ کے طور پر اپنایا جاتا ہے-
 
image
جاپان میں پیدا ہونے والے زیادہ تر کتے دماغی نقائص یا پھر کمزور ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں-
 
image
جاپان کی زیادہ تر سڑکوں کی کوئی شناخت موجود نہیں ہے- صرف دو جاپانی مقام ایسے ہیں جہاں موجود سڑکوں کو کوئی نہ کوئی نام دیا گیا ہے- ان میں Kyoto اور Hokkaido نامی مقامی شامل ہیں-
 
image
اولاد گود لینے کے معاملے میں جاپانی جوڑے لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کو ترجیح دیتے اور 98 فیصد کیسز ایسے ہیں جن میں لڑکوں کو گود لیا گیا ہے-
 
image
جاپان میں بچوں سے زیادہ تعداد پالتو جانوروں کی ہے-
 
image
جاپان کا ایک ہائی وے کا راستہ ایک عمارت سے ہو کر گزرتا ہے- گیٹ ٹاور نامی یہ عمارت جاپانی شہر اوسکا میں واقع ہے-
 
image
جاپان میں تارکین وطن کی شرح بہت کم ہے اور یہاں رہنے والے 98 فیصد افراد جاپانی ہی ہیں-
 
image
جاپان میں دسمبر 1947 کے بعد سے فرائیڈ چکن کو کرسمس کی ایک اسپیشل ڈش کی حیثیت حاصل ہے- یہی وجہ ہے کہ متعدد جاپانی اپنا کرسمس مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ KFC پر مناتے ہیں-
 
image
چلتے ہوئے کھانا یقیناً نامناسب معلوم ہوتا ہے اور جاپان میں بھی اس عمل کو انتہائی برا سمجھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں کوئی بھی شخص راہ چلتے کھاتا ہوا نہیں دکھائی دیتا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Few other countries with thousands of years of history have made as great of an impact on global culture today than Japan. Here are some facts about the mysterious, beautiful and charming country of Japan that you probably never knew: