ہزاروں سال قبل عام اشیاﺀ کیسی دکھائی دیتی تھیں؟

ہم روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی عام اشیاﺀ کی شکلوں سے تو بخوبی واقف ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ یہ اشیاﺀ آج سے ہزاروں سال پہلے بھی دنیا میں موجود تھیں اور اس وقت کیسی دکھائی دیتی تھیں؟ یقیناً اکثر لوگوں کے دماغ میں عام اشیاﺀ کے حوالے سے یہ خیال شاید ہی آیا ہو- لیکن ہمارے آج کے آرٹیکل میں ان عام اشیاﺀ کی ہزاروں سال قبل دکھائی دینے والی شکل کا مشاہدہ کر سکتے ہیں-
 

image
یہ دنیا کی سب سے قدیم چیونگم ہے جس کا تعلق فن لینڈ سے ہے- ماہرین کے مطابق یہ چیونگم کم سے کم 5000 سال پرانی ہے- امکان ہے کہ اس چیونگم کا استعمال منہ کے مختلف امراض سے شفایابی حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا تھا-
 
image
یہ دنیا کا سب سے قدیم سکہ ہے جو کہ ترکی کے ایک قدیم ترین شہر Efesos سے دریافت کیا گیا- اس سکے کے صرف ایک جانب نقش و نگاری کی گئی ہے جس میں شیر کا سر نمایاں ہے- یہ سکہ 2700 سال پرانا ہے-
 
image
دنیا کا سب سے قدیم ترین نقشہ اٹلی میں شتر مرغ کے انڈے پر تخلیق کیا گیا تھا- اس نقشے کی تاریخ 510 سال پرانی ہے- سال 2012 میں لندن میں منعقد ہونے والے ایک میلے کے دوران اس نقشے کو نیلام کردیا گیا-
 
image
موسیقی کی دنیا میں سب سے قدیم ترین آلہ یہ بانسری ہے- یہ بانسری 4000 سال پرانی ہے اور اسے جرمنی سے دریافت کیا گیا تھا-
 
image
یہ دنیا کی سب سے قدیم پینٹ ہے جس کی تاریخ 3300 سال پرانی ہے- یہ پینٹ مغربی چین میں دریافت ہوئی تھی-
 
image
پرس بھی دنیا کی قدیم ترین ایجاد میں سے ایک ہے اور یہ دنیا کا سب سے قدیم پرس ہے جو کتے کے دانتوں سے تیار کیا گیا ہے- اس پرس کی تاریخ 4500 سال پرانی ہے- یہ پرس جرمنی میں دریافت ہوا-
 
image
دنیا کے سب سے قدیم ترین جوتا ارمینیا میں دریافت ہوا- گائے کی کھال سے تیار کیا جانے والا یہ جوتا 5500 سال پرانا ہے-
 
image
دنیا کے سب سے قدیم سن گلاسز کینیڈا کے جزیرے Baffin سے دریافت کیے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے پہلے وقتوں میں بھی لوگ اپنی آنکھوں کو سورج کی روشنی سے محفوظ بنانے کی کوشش کرتے تھے- دھوپ سے بچاؤ کے لیے ایجاد کیا جانے والا یہ چشمہ 800 سال پرانا ہے-
 
image
یہ دنیا کے ایسے قدیم ترین موزے ہیں جنہیں سینڈل کے ساتھ پہننے کے لیے تیار کیا گیا ہے- ان موزوں کی تاریخ 400 عیسوی سے جاملتی ہے-
 
image
یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین مجسمہ ہے جسے جنوبی جرمنی سے دریافت کیا گیا- اس مجسمے کی تاریخ 40 ہزار قبل مسیح سے بھی پرانی ہے- یہ مجسمہ قدیم ترین جانور mammoth کے سنگل دانت کو تراش کر تخلیق کیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

You’re probably not wondering about it, but most of the things you are using every day is known humanity for centuries. When you realize that the oldest socks in the world are 2.500 years-old, and pants 3.300 years-old, you might feel a little strange. Keep in mind that these are only the oldest surviving examples of these objects – many of these may have existed or are known to have existed even earlier.