جنیوا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی گولڈن ڈریمز نے آئی
فون 7 کا کاربن کانسیپٹ ایڈیشن متعارف کروایا ہے جو کہ مقبول ترین ایپل
اسمارٹ فون کا ایک خاص ورژن ہے-
|
|
آئی فون 7 کے اس ورژن میں موبائل فون کی کیسنگ ( casing ) کاربن
فائبر سے تیار کردہ ہے جو کہ وزن میں انتہائی ہلکی ہے- لیکن اس کیسنگ کو
توڑنا تقریباً ناممکن ہے اور اسی وجہ سے اس موبائل فون کو مضبوط ترین
اسمارٹ فون قرار دیا جارہا ہے-
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں مکمل طور
پر کاربن فائبر سے تیار کردہ کیسنگ نصب ہے جبکہ یہ کیسنگ ہاتھوں سے تیار کی
گئی ہے-
کمپنی نے آغاز میں ایسے 77 موبائل فون تیار کیے جبکہ موبائل فون کی قیمت 17
ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مضبوط ترین اور انوکی کیسنگ کی تیاری میں دو سال کا
عرصہ لگا ہے اور اب عوام کی جانب سے اس موبائل فون کی بہت زیادہ ڈیمانڈ
دیکھنے میں آرہی ہے-
|