دنیا کے سب سے عجیب ائیرپورٹ

بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر صاحبِ حیثیت افراد دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سفر کے لیے جہاز کو ترجیح دیتے ہیں- لیکن کیا آپ اپنا ہوائی سفر اپنی منزل سے زیادہ دلچسپ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر آپ کے لیے پیشِ خدمت ہیں دنیا کے چند عجیب ائیرپورٹ- یہ ائیرپورٹ ناقابل یقین اور منفرد مقامات پر تعمیر کیے گئے جن کے بارے میں ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا-
 

John Travolta's private airport
یہ ایک پرائیوٹ ائیرپورٹ ہے جو کہ فلوریڈا کے علاقے Ocala کے رہائشی John Travolta نے اپنے گھر کے ساتھ ہی اپنی ذاتی زمین پر بنا رکھا ہے- یہاں پر 2 رن وے بنائے گئے ہیں جبکہ جان کے پاس 7 جہاز بھی ہیں- اس ذاتی ائیرپورٹ میں ایک کنٹرول سینٹر بھی قائم ہے- اس کے علاوہ یہاں پائلٹوں کے لیے رات گزارنے اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے- جان ایک اعزازی پائلٹ بھی ہیں-

image


The ice runway
برف سے بنا رن وے کینیڈا کے علاقے Nunavut میں Doris Lake پر واقع ہے- درحقیقت یہ ائیرپورٹ صرف جنوری سے اپریل تک اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- بنیادی طور پر یہ اس علاقے میں موجود سونے کی کان میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے بنایا گیا ہے-

image


The festival airport in the desert
ہر سال اگست میں نویڈا کے صحرا میں ایک عارضی ائیرپورٹ تعمیر کیا جاتا ہے- یہ ائیرپورٹ Burning Man نامی فیسٹیول کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے- یہاں بنایا جانے والا رن وے 2 میل طویل ہوتا ہے جبکہ یہ ایک بغیر ٹاور کا ائیرپورٹ ہوتا ہے- یہ ائیرپورٹ باضابطہ طور پر ایک سرکاری نمبر پر بھی رکھتا ہے جو کہ 88NV ہے- سال کے باقی مہینوں میں رن وے صحرا کی ریت کے نیچے دفن ہوجاتا ہے-

image


The failed runway
فرانس نے دو دہائی قبل انٹارکٹک میں Dumont D'Urville ریسرچ اسٹیشن کے پاس کنکریٹ کی مدد سے ایک رن وے تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی- لیکن رن وے کے مکمل ہونے سے قبل ہی طوفان نے اس علاقے کو بری طرح سے تباہ کردیا- تاہم چھوٹے طیارے اس رن وے کو اب بھی استعمال کرتے ہیں-

image


The airstrip on top of the world
سال 2014 میں چین کے شہر Hechi میں واقع پہاڑیوں پر ایک نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کیا گیا- درجنوں چوٹیوں کو اس ائیرپورٹ کے رن وے کے لیے ہموار کیا گیا- یہ ائیرپورٹ سطح سمندر سے 2221 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- یہ سنگل ٹرمینل اور ایک رن وے کا مالک ائیرپورٹ ایک گھنٹے میں 3 فلائٹس کے لیے میزبانی کے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


The runway where planes have been known to drop off a cliff
یہ رن وے جنوبی افریقہ کے شہر Lesotho کے 7,500 فٹ کی بلندی کے حامل ایک پہاڑ پر واقع ہے اس لیے یہاں سے سفر کرنے کے لیے انتہائی مضوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے- 1,312 فٹ طویل اس رن وے پر اگر جہاز اترتے ہوئے یا یہاں سے اڑتے ہوئے اپنی رفتار قابو میں نہ رکھ سکے تو کئی ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گرے گا-

image


The world's highest airstrip
یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ائیرپورٹ ہے جو بھارتی علاقے لداخ میں واقع ہے- یہ ایک ملٹری بیس ہے جسے Daulat Beg Oldi کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ مقام 5,065 میٹر کی بلندی پر واقع ہے- یہ ایک قدیم تجارتی روٹ ہے جو لداخ کو Uyghuristan سے منسلک کرتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Want a journey that really is more interesting than the destination? Then you might want to fly to one of these bizarre airports. In the North Pole there's an airstrip built on floating ice and in South Africa a runway with a 2,000ft drop at the end. And if movie star John Travolta invites you to his Florida property, you've got the option of taking a private jet right to his front door.