بیوی ری بیوی تیری کون سی بات سیدھی

جتنی شکایتیں پی ٹی آئی کو ن لیگ سے ، ن لیگ کو پی ٹی آئی سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اتنی شکایتیں میاں بیوی کو ایک دوسرے سے ہوں تو شادی یقینی بیس سال پرانی ہے اگر ریلیشن شپ طاہرالقادری اور پی ٹی آئی والا ہو تو شادی دس سال پرانی اگر ریلیشن شپ شیخ رشید اور پی ٹی آئی والا ہو تو شادی نئی نویلی ہے

بیویوں نے آج تک جتنے کارنامے سر انجام دئے ان میں سر فہرست یہی ہیں کہ انھوں نے بل گیٹس، مارک زک برگ، سٹیو جابز، کو کام کرنے سے نہیں روکا اور انکو دودھ دہی پھل سبزی لانے میں نہیں الجھا یا ورنہ آج دنیا کی ٹیکنالوجی کی شکل یقینی مختلف ہوتی

کسی بھی گھر میں داخل ہونے پر جو خاتون سر پر دوپٹہ باندھے اونچی آواز میں ہائے وائے کرتی، پھیلے سراپے ، چہرے پر بے زاری اور ہاتھ میں ریموٹ پکڑے کبھی بچوں اور کبھی ٹی وی والوں کو کوستی دکھائی دے وہی بیوی کہلاتی ہے۔

کہا جاتا ہے بیوی اتنی خوش اسی لئے رہتی ہے کیونکہ اسکی کوئی بیوی نہیں ہوتی۔

میاں اتنا جھکا جھکا اور دبا دبا اسی لئے رہتا ہے کہ اسکی بیوی ہوتی ہے۔

بیوی سے ناشتے کا کہا جائے یا نہ کہا جائے اس نے چار شکوے اور چار ٹسوے اور آٹھ فرمائشیں ناشتے کے مینیو میں ضرور رکھنی ہوتیں ہیں۔ دلیر خاوند وہی ہوتا ہے جو جانتا ہو کہ کس فرمائش کی کیسی آزمائش کو کس طرح سے ہینڈل کرنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کس بات پر صرف " ہوں " اور کس پر "ہنہ" اور کس پر پورا "جی، جی" کہہ کر بیوی کو اپنی حمایت کا یقین دلانا ہے۔

صبح صبح بیوی کی ڈانٹ کو عقلمند آدمی اسی طرح سمجتا ہے جیسے کہ ساگ پر مکھن کا ٹکڑا ۔۔ جو بیوی اور باس کی ڈانٹ پی گیا وہ ، زندگی کا دنن جی گیا۔ اس نے اپنا وہ دن خوشگوار بنا لیا اور بہت سوں کا دن سوگوار بننے سے بچا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینوکہ جب غصہ خاوند پر نہ اتر سکے تو اور کسی پر اترنا عین ممکن ہے۔

تنخواہ اور بیوی ویسے ہی لازم و ملزوم ہیں جیسے حلال کی کمائی اور ٹیکس کی بھرپائی۔ جو انسان اتنا بڑا دل رکھتا ہو بے شک جیب سے بڑا رکھ لے وہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل مقدر کا سکندر ہوتا ہے کیونکہ بیوی کو تنخواہ دے کر انسان اپنی گردن چھڑا لیتا ہے وہ بھی پورے مہینے کے لئے۔

بیوی کو بے شک خاوند زہر لگتا ہو مگر اسکی تنخواہ ہی دراصل وہ امرت ہوتی ہے۔ جو زہر کی کاٹ کردیتی ہے۔ کمائی اور عمر چھپانا ایسے ہی ناممکن ہے جیسے کہ مس میرا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انگریز ی واقفیت کا چھپ جانا۔ اسی لئے کمائی کم ہو یا ذیادہ یا بہت ذیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکو ایماندداری سے بیوی کو سونپنا ہی اصل خاوندوں کا شیوہ ہوتا ہے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوی نے نہ لی تو ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ والے لے جائیں گے۔

ہر بیوی ہی " خاوند کی کمائی ہتھیانے کے ایک سو ایک طریقے" نامی کتاب پپڑھے بغیر بھی اس بات کی ایکسپرٹ ہوتی ہے کہ جیب پر ہاتھ کیسے صاف کیا جائے۔ اور عمر و تجربہ اس نہج پر لے جاتا ہے جب کہ وہ خود ایک ایسی کتاب بے حد آرام سے لکھ سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو نیو "ٹیلنٹ" کے لئے مشعل راہ بن سکتی ہے۔

مجھے آج تک ایسی کوئی بیوی نظر نہیں آئی جو خاوند کی کمائی پر خوش بلکہ بہت خوش ہو اگر آپکو ملے تو یہاں اسکا انٹرویو ضرور چھپوائے گا تاکہبے چارے خاوند اپنی بیویوں کو خوش کرنے کے گُر انسے سیکھ سکیں۔

بیوی اگر کال کر لے وہ تب بھی مصیبت ہے اگر کال نہ کرے تو نہ کرے یہ اس سے بڑی مصیبت ہے۔ اگر مییسج کا جواب عین وقت پر دیا جائے تو بھی عزاب اگر لیٹ کر دیا جائے تو یقینی موڈ خراب۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل سروس کے میسجز کے بعد بیوی کے میسجز کے بارے میں علم رکھنا کہ کس طرح انکو ڈیلکیا جائے آج تک ایک راز ہے۔

بیویوں نے آج تک جتنے کارنامے سر انجام دئے ان میں سر فہرست یہی ہیں کہ انھوں نے بل گیٹس، مارک زک برگ، سٹیو جابز، کو کام کرنے سے نہیں روکا اور انکو دودھ دہی پھل سبزی لانے میں نہیں الجھا یا ورنہ آج دنیا کی ٹیکنالوجی کی شکل یقینی مختلف ہوتی ۔

اگر بیوی کہیں جانے سے پہلے چہک رہی ہو تو اسکا مطلب ہے کہ آج بیوی کے مائکے دعوت ہے اگر آنکھوں پر بے زاری اور تیاری میں بیکاری ہو تو یقینی آج سسرال کی دعوت میں جانا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اپنے ہاں کسی کو بلاتے ہوئے دال یا دال کے قریب قریب کوئی شے پکائی ہو تو سسرالی عزیزوں کی دعوت ہے۔ مائیکے کی دعوت پر کیا سماء ہو سکتا ہے یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں۔

جتنی شکایتیں پی ٹی آئی کو ن لیگ سے ، ن لیگ کو پی ٹی آئی سے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اتنی شکایتیں میاں بیوی کو ایک دوسرے سے ہوں تو شادی یقینی بیس سال پرانی ہے
اگر ریلیشن شپ طاہرالقادری اور پی ٹی آئی والا ہو تو شادی دس سال پرانی
اگر ریلیشن شپ شیخ رشید اور پی ٹی آئی والا ہو تو شادی نئی نویلی ہے
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272609 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More