پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حیران کن ورلڈ ریکارڈ

ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی ایک ایسی کرکٹ ٹیم ہے جس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی- یہ ٹیم کھیل کے میدان کب کیا کارنامہ انجام دے گی؟ اس کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا- گزشتہ چند  سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں- لیکن کچھ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کئی ایسے حیران کن عالمی اعزازات کی مالک ہے جنہیں حاصل کرنے کی خواہش دنیا کے ہر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میں موجود ہے- آئیے ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان ورلڈ ریکارڈز کے بارے میں بتاتے ہیں جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں-
 

image
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے- انہوں نے مختلف ٹیسٹ میچز٬ ایک روزہ میچز ٹی ٹونٹی میچز کے دوران 476 چھکے لگائے-
 
image
سال 2006 کے دوران ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد یوسف کے پاس ہے- انہوں نے اس سال 1788 رنز بنائے- اس کے علاوہ اسی سال انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا- سال 2006 کے ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 9 سینچریاں بنائیں-
 
image
1997 میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ثقلین مشتاق نے 69 وکٹیں لے کر اپنے نام کیا-
 
image
ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ دو پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ہے- وسیم اکرم اور محمد سمیع دونوں ہی یہ اعزاز رکھتے ہیں-
 
image
جلال الدین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے پہلے ایک ساتھ تین کھلاڑی آؤٹ کرنے والے باؤلر تھے- انہوں نے یہ اعزاز 1982 میں حاصل کیا-
 
image
ایک ہی گراؤنڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی باؤلر وسیم اکرم کے پاس ہے- انہوں نے شارجہ کے گراؤنڈ میں 77 میچوں میں 122 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا-
 
image
ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان ہوتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے- انہوں نے 2001 میں 36 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے-
 
image
جاوید میانداد کو مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں نے 1987 میں مارچ سے لے کر اکتوبر تک مسلسل 9 نصف سینچریاں بنائیں-
 
image
ایک روزہ میچوں میں بغیر کسی سینچری کے سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس ہے- انہوں نے یہ ریکارڈ 42 نصف سینچریاں قائم کر کے اپنے نام کیا-
 
image
سب سے زیادہ طویل ترین ٹیسٹ اننگ کھیلنے کا اعزاز لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس تھا- انہوں نے1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ تک بیٹنگ کی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone knows that Pakistan is the most unpredictable team in the world of cricket. Whether it is ODI, test or T20s, Pakistani players know how to keep the interest of people alive in cricket. Pakistan faced many ‘wax and wane’ in the last 9 years. However, in every aspect of cricket, there are Pakistanis who keep the ball rolling.