پانامہ صرف ٹیکس فری بزنس زون نہیں اور بھی بہت کچھ

پانامہ پیپر لیکس کا چرچا تو خوب ہے اور پاکستان میں تو اس کا شور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا لیکن وسطی امریکہ کے جس ملک نے یہ تہلکہ مچایا ہے خود اس کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟ پانامہ صرف ٹیکس فری بزنس زون ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے حقائق کا مالک ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگ علم رکھتے ہیں- آئیے پانامہ ملک کے حوالے سے چند اہم باتیں جانتے ہیں:
 


پرکشش مقامات

پانامہ کے خوبصورت اور دلکش مقامات کی سیر کے لیے ہر سال 20 لاکھ سیاح اس ملک کا سفر کرتے ہیں- یہاں متعدد آبشاریں٬ پہاڑ٬ جھرنے اور جنگلات موجود ہیں- اس کے علاوہ یونیسکو کی جانب سے پانامہ کے نیشنل پارک کو عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل کیا گیا ہے-

image


پانامہ نہر
پانامہ میں واقع یہ پانامہ نامی نہر ملکی معیشت کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتی ہے- اس نہر کا افتتاح 1914 میں کیا گیا اور اس نہر کی مدد بحری جہاز بحرِ اقیانوس اور بحرِ الکاہل کے درمیان سفر کر سکتے ہیں- اس سے قبل ان بحری جہازوں کو تقریباً 3 مہینے زائد سفر کرنا پڑتا تھا-

image


پانامہ نہر ایک صدی بعد
پانامہ کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے گزشتہ 10 سالوں سے پانامہ نہر کی توسیع کام کیا جارہا ہے جس کے بعد اس راستے سے کنٹینر کی ترسیل کے لیے استعمال کیے جانے والے بحری جہاز بھی یہاں سے گزر سکیں گے-اس وقت پانامہ کی کُل آمدنی میں 8 فیصد کردار اس نہر کا ہے-

image


ڈیوٹی فری آلبروک شاپنگ مال
یہ شاپنگ مال پانامہ شہر میں واقع ہے اور اسے لاطینی امریکہ کے سب سے شاپنگ مالز میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس شاپنگ مال سے بغیر ڈیوٹی ادا کیے اشیاﺀ کی خریداری ممکن ہے- سیاح اس شاپنگ مال میں خریداری کے لیے ضرور آتے ہیں-

image


بالبوآ ایونیو
یہ اس ملک کی نہ صرف مہنگی ترین سڑک ہے بلکہ پانامہ شہر کا مرکز بھی ہے- اس سڑک کو سیاحوں کی خصوصی توجہ حاصل ہے- اس علاقے میں امراﺀ رہائش پذیر ہیں اور اسی وجہ سے یہاں گھر خریدنا عام افراد کے بس کی بات نہیں-

image


غربت
اگرچہ اس ملک میں بسنے والے افراد کی اوسط آمدنی ہمسایہ ممالک کے زیادہ ہے لیکن پھر بھی یہاں کسی حد تک غربت ضرور موجود ہے- اگر آپ پانامہ ملک کے دارالحکومت پانامہ شہر کا دورہ کریں تو آپ کو جہاں ایک جانب بلند و بالا عمارات دکھائی دیں گی وہیں ان کے درمیان کچھی بستیاں بھی نظر آئیں گی-

image

ایک اور بڑا کارنیوال
کارنیوال دنیا کا سب سے مقبول ترین تہوار ہے اور یہ تہوار پانامہ میں بھی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے- اس تہوار کے موقع پر پورے ملک میں مختلف تقاریب کا انعفاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں نے علاقائی لباس زیب تن کر رکھے ہوتے ہیں- یہ تہوار چار روز تک منایا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you know anything at all about Panama, you’re likely aware that it’s tropical, has amazing beaches and cool mountain locations, and is a great place to take up a second residence. Here are some lesser known facts that show why this popular expat destination is worth a second look, whether merely for a visit or as a potential place to start the next chapter of your life.