دنیا بھر میں نافذ چند دلچسپ اور عجیب قوانین

دنیا بھر کی حکومتیں اور ریاستیں اپنی مختلف ضرورتوں اور امن و مان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے قوانین بناتی رہتی ہیں- لیکن دنیا کے چند ممالک میں ایسے دلچسپ اور عجیب قوانین بھی موجود ہیں جن کے نافذ کرنے کی بظاہر کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آتی- یہاں ہم دنیا بھر میں موجود چند ایسے ہی عجیب و غریب قوانین کا ذکر کر رہے ہیں-
 

image
نیو جرسی میں کسی کو قتل کرتے ہوئے قاتل کا بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہونا بھی غیر قانونی ہے اور یوں قاتل کو قتل کے جرم میں دی جانے والی سزا کے علاوہ بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی سزا بھی بھگتنا ہوتی ہے-
 
image
فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا جرمانہ خلاف ورزی کرنے والے کی آمدنی کے حساب سے کیا جاتا ہے- جنوری 2002 میں فن لینڈ میں نوکیا کمپنی کے ڈائریکٹر Anssi Vanjoki کو تیز رفتاری کی وجہ سے 12.5 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا-
 
image
کینیڈا کے قوانین کے مطابق آپ کسی بھی چیز کو خریدنے کے بعد اس کی رقم کی مکمل ادائیگی صرف سِکوں کی صورت میں نہیں کرسکتے بالخصوص اگر آپ نے کوئی ایسی چیز خریدی ہو جس کی مالیت 10 ڈالر سے زائد ہو-
 
image
میسوری میں پیلے رنگ کی مارجرین پر پابندی عائد ہے- میسوری میں 19ویں صدی کے ایک قانون کے مطابق پیلے رنگ کی مارجرین فروخت نہیں کی جاسکتی-
 
image
قدیم انگلینڈ کے عجیب قوانین کے مطابق رائل پیلس جو پارلیمنٹ ہاؤس ہے میں کسی بھی شخص کو مرنے کی اجازت نہیں ہے- قانون کے مطابق “ کوئی بھی شخص جس کا انتقال پارلیمنٹ میں ہو وہ ریاستی سطح پر سوگ کا حقدار قرار پاتا ہے اس لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود اگر کوئی شخص خود کو بیمار محسوس کرے تو فوراً باہر نکل جائے“-
 
image
الباما میں ریچھ کے ساتھ لڑائی پر پابندی عائد ہے- ایک وقت تھا جب امریکی ریاستوں میں ریچھ کے ساتھ لڑائی ایک مقبول ترین کھیل تھا اور الباما کو اس کھیل کے حوالے سے ایک خاص مقام حاصل تھا- تاہم 2006 میں ریچھ کا استحصال روکنے کے لیے وہاں اس کھیل پر پابندی لگا دی گئی-
 
image
الاسکا میں کسی بھی بیوٹی سیلون میں اپنے پالتو جانور کو ساتھ لانا منع ہے- اس کے علاوہ الاسکا میں ایسے عوامی مقامات پر بھی پالتو جانوروں کو ساتھ رکھنے پابندی ہے جہاں مختلف کھانے کی اشیاﺀ فروخت ہورہی ہوں-
 
image
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کو کوکین کی خریدو فروخت جرم ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایریزونا میں جعلی کوکین رکھنا بھی ایک جرم ہے- جی ہاں ایریزونا میں نہ جعلی کوکین تیار کی جاسکتی ہے اور نہ ہی فروخت-
 
image
Ohio میں چوزوں پر رنگ کرنا قانوناً جرم ہے- اور یہ پابندی صرف چوزوں کو رنگنے تک ہی محدود نہیں بلکہ کوئی بھی شخص یا کمپنی ایسے چوزوں کو فروخت کے لیے پیش بھی نہیں کرسکتی جنہیں کسی اور رنگ میں ڈھالا گیا ہو-
 
image
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں امتحانات کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 10 سال کی قید ہوسکتی ہے- یہ قانون 1997 میں “ تعلیمی امتحانات میں غیر منصفانہ عمل “ کو روکنے کے لیے پاس کیا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

There are a lot of supposedly “crazy” laws out there but unfortunately many of these cannot be verified or have been proven to be nothing more than old wives tales. Well, our team here at some was curious (as usual) to discover the craziest verifiable laws on the books. Everything from restrictions on reincarnation to absurd traffic fines, after scouring the world we proudly present you with the some craziest laws we could find.