مجھے ترقی کیوں نہیں ملتی

ترقی کو اگر آسان ترین اور عام انسان کی زبان میں بیان کیا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" آپ جس جگہ پر جو کام کر رہے ہیں اسکو بہتر سے بہترین انداز میں کرنا شروع کردیں ۔۔اور ۔۔۔۔آپکو اسکا معاوضہ بھی بہترین ملنے لگے"

ذیادہ تر لوگ ترقی کا دوسرا حصہ تو لینا چاہتے ہیں جو کہ معاوضہ اچھا اور ذیادہ وصول کرنے سے متعلق ہے مگر وہ کام کو بہترین انداز سے کرنا اول ضرورت ہے یہ بھول جاتے ہیں۔

"میں تو ترقی کر نہیں سکتا"،، ' میں جہاں ہوں وہاں کا وہاں ہی رہ جاؤں گا"، " اسکے پاس دولت بہت ہے، دوسروں کو گفٹ دے کے ترقی کر رہا ہے" " خوبصورتی کے آگے تو کسی کو بھی کچھ نظر نہیں آتا" " فلاں خوشامدی ٹٹو ہے" " فلاں کا رشتے دار کام کروا رہا ہے"
ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے کولیگز کو یا رشتے داروں کو یا کسی بھی حوالے سے وہ لوگ جنکے ساتھ ہمارا مقابلہ چل رہا ہو انکو آگے بڑھتا دیکھ کر اسطرح کی بات ضرور کہتے ہیں۔
اب ہم اگر تھوڑا سا روایتی سوچ سے باہر آکر کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ انسان مکھن لگا سکتا ہے کھلا پلا سکتا ہے سفارش لا سکتا ہے اسکے رشتے دار اتھارٹی رکھتے ہیں اسلئے ترقی کرنا اسکے لئے کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے باہر آکر سوچیں ۔ کیونکہ آگے آپ جو کچھ پڑھنے اور سیکھنے جا رہے ہیں اسکے لئے آپکو اوپر بیان کی گئی سوچ چاہے کتنے فیصد حقیقت ہے یا جھوٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے باہر ضرور آنا ہوگا۔
ترقی کو اگر آسان ترین اور عام انسان کی زبان میں بیان کیا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" آپ جس جگہ پر جو کام کر رہے ہیں اسکو بہتر سے بہترین انداز میں کرنا شروع کردیں ۔۔اور ۔۔۔۔آپکو اسکا معاوضہ بھی بہترین ملنے لگے"
ہم میں سے ذیادہ تر لوگ ترقی کا دوسرا حصہ تو لینا چاہتے ہیں جو کہ معاوضہ اچھا اور ذیادہ وصول کرنے سے متعلق ہے مگر وہ کام کو بہترین انداز سے کرنا اول ضرورت ہے یہ بھول جاتے ہیں۔
زندگی میں آگے نہ جا سکنے کی سب سے بڑی وجہ بھی یقین رکھیں یہی ہے۔
سب سے پہلے تو آپ زندگی میں جو کام بھی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر، استاد، کاؤنسلر، دکاندار، کاروباری شخصیت، درزی، باورچی، موچی، ڈرائیور حتی کہ ایک طالب علم بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو بہتری کی گنجائش ہر حال میں موجود ہے دوسرا بہتر سے بہترین کا سفر کرنا آپکااپنا فرض بھی ہے اور ضرورت بھی ہے۔
کیونکہ زندگی جمود نہیں ہے انسان مسلسل حالت سفر میں ہے جو سفر میں آگے چلتا رہتا ہے ترقی وہی کرتا ہے۔ شروعات کرنا آپکی ذمہ داری ہے وہ آپکو ہی اٹھانی ہو گی کوئی اور جان کسی دوسرے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتی یا کب تک اٹھائے گی۔
1۔ پریکٹس
میں ایک ایسی خاتون کو جانی ہوں جو کہ ایک وقت میں کھانا پکانے کا شوق رکھتیں تھیں اور بہت ناکام قسم کے تجربات بھی کر چکی تھِیں مگر انکے ذیادہ تر تجربات ناکام ہی رہتے ہم انکا کھاتے ہوئے نقص بھی نکالتے مگر آج اب وہ وقت ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگا دیں اس میں ذائقہ آجاتا ہے کیونکہ مجھے انکو کاؤنسلنگ میں یہی بات ان پٹ کرانی تھی کہ وہ پریکٹس جاری رکھیں
جو بھی مزاق اڑائے اڑانے دیں اپنی پریکٹس جاری رکھیں اب آج یہ وقت ہے کہ وہ شاندار ترین کام کر رہی ہیں اور کثیر تعداد انکی فین ہے اسکی وجہ یہی ہے کہ انھوں نے پریکٹس کو نہیں چھوڑا تھا ۔ وہ غلطی سے سیکھ کر ، اسکو درست کرکے کام کرتی رہیں تھیں۔
سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ انسان جو کام کرتا رہتا ہے اسکے حوالے سے انسان کے دماغ میں نقشے بنے ہوتے ہیں اور اگر ایک کام کو سیکھنے کی کوشش کرتا رہے اور لگاتار انجام دیتا رہے تو ایک وقت آتا ہے کہ انسان کے دماغ میں اسکام کو انجام دینے کے حوالے سے نقشے بن جاتے ہیں۔
ان نقشوں کو جب انسان پریکٹس کر کرے پختہ کر لیتا ہے تو انسان اس کام میں ایکسپرٹ بن جاتا ہے اور ماہر کہلوایا جاتا ہے۔
ڈرائیوری، پبلک سپیکنگ، کوکنگ، فلاور میکنگ، ٹائپنگ، سرجری، فلائنگ کوئی بھی کام انسان سیکھ کر دنیا میں نہیں آتا سو انسان کو اگر کچھ بھی نہ آتا ہو تو سیکھے اور اگر غلطیاں ہوتی ہوں تو بار بار کرے ایک وقت آتا ہے کہ انسان کو کام کرنا آ جاتا ہے۔ صرف کرنا نہیں بہتر سے بہترین کرنا آجاتا ہے۔
2۔ سروے
ہم جب ہماری ویب کا ہوم پیج کھولتے ہیں تو اکثر ہمیں ایک چھوٹا سا ڈائیلاگ باکس کونے میں نظر آتا ہے جو کہ ہماری ویب کے حوالے سے سروے ہوتا ہے۔
اسکے علاوہ بھی آپکو بہت سی پرسنیلٹیز سیاسی بھی فلمی بھی کے حوالے سے سوالنامہ ای میلز میں یا ویب سائٹس کو کھولنے پر موصول ہوتا ہے کہ کونسی فلم کھیل یا لکُس آپکو اس پرسنیلٹی کی پسند آئی۔
یہ سارے سروے چیزوں کو بہتر سے بہترین کی طرف لے کر جانے کے کام آتے ہیں ۔ آپ جو بھی کام کررہے ہیں اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔
آپکو خود سمجھ نہیں آرہی کہ کیا اور کس قسم کی بہتری کرنی ہے تو آپ اپنے خیر خواہ دوستوں کو لیگز استاد سنئیرز یا کسی ماہر کوچ سے پوچھ سکتے ہیں۔۔ مزے کی بات یہ کہ پاکستان میں تو جو چیز سب سے ذیادہ مفت ملتی ہے وہ مشورہ ہی ہے۔
ہر ایک کے مشورے پر آنکھ بند کر کے عمل نہیں کرنا مشورہ لیں اس سے جو دینے کا اہل ہو اور خود سے تجزیہ کریں کہ مشورہ قابل عمل ہے کہ نہیں۔
3۔ ریسرچ
آپکو ڈرائیوری کا شوق ہے تو آپکو کم سے کم گاڑی کے بارے میں عام انسان جس کو خاص شوق نہ ہو کی نسبت کئی گنا ذیادہ علم ہونا چاہئے۔ آپ سٹوڈنٹ ہیں اور درمیانے سے بہترین کی بننا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ آپکے ہاتھ میں ہے آپکو دوسروں کی نسبت ذیادہ کمانڈ اور علم ہونا چاہئے۔
ریسرچ کہتی ہے کہ انسان جو کچھ بھی دیکھتا سنتا پرھتا ہے اسکو وہ یاد رہتا ہے مگر عارضی طور پر بھول چکا ہوتا ہے مگر جب ضرورت پڑ جائے تو فٹ سے یاد آجا تا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کلاس میں ٹیچر کے کچھ پوچھنے پر جب ایک طالب علم اپنی ریسرچ کی بنا پر سوال کا جواب اچھا دے سکے گا تو دوسروں کی نسبت آہستہ آہستہ وہ ممتاز نظر آئے گا۔ پھر ہمیں لگتا ہے کہ اساتذہ کرام فیورٹ ازم بہت کرتے ہیں۔ آپ خود اتنے قابل بنیں کہ استاد کا گزارہ نہ ہو آپکو فیورٹ بنائے بغیر
4۔ ٹرینڈز + اپ گریڈیشن
فیشن یا رواج نے اتنی جلدی بدلنا ہوتا ہے کہ انسان بدلے ٹرینڈ کے ساتھ ایڈجسٹ بھی نہیں ہو پایا ہوتا اور کچھ نیا آجاتا ہے۔ خاص طور پر ٹیکنالوجی کے معاملے میں تو یہ مسئلہ بہت ذیادہ در پیش ہے۔
ماں باپ کو تو خاص طور پر کاؤنسلرز کی یہ نصیحت ہوتی ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا سیکھیں تاکہ اولاد کے سامنے انکو پشیمانی نہ ہو۔
آپ جتنا بدلتے ٹرینڈ کے ساتھ اپٹو ڈیٹ ہوتے ہیں آپ سے دوسرے مرعوب بھی اتنے ہی نظر آتے ہیں۔ آپکے آفس میں کام کے لئے جو بھی سافٹ وئیر استعمال ہو رہا ہے اسکو اتنا استعمال کریں اور اتنی پریکٹس ہو کہ آپکو اپنے کام کے لئے کسی دوسرے سے مدد نہ لینی پڑے ۔
طالب علموں کو جب آسان سے اور بنیادی سے مائیکروسافٹ ورڈ کے سافٹ وئیرز کو استعمال کرنا نہیں آتا اور دوران تعلیم وہ ناکام ہو رہے ہوں تو جاب میں انسان پریشر میں چیزوں کو سیکھنےسے مزید کتراتا ہے سو خود کو بدلتے رجحان کے مطابق بدلیں۔
آج ہر دکان پر آپکو کیلکولیٹر نظر آئے گا آپکو ہر چھوٹے سے گروسری سٹور پر بھی بار کوڈ سسٹم ملے گا۔ آپکو وقت کے ساتھ بدلنا اور چلنا پڑتا ہے۔
آپ استاد تو مطالعہ پاکستان کے ہوں اور آپ خود خبریں دیکھنےسے الرجک ہوں تو آُپ طالبلموں کو کبھی بھی کچھ نہیں بتا سکیں گے۔ دو قدم آگے رہنا سیکھیں تاکہ آپکو شرمندگی نہ ہو اور آپکا رعب بھی قائم رہے۔
اسکو ہم فیشن کا ٹرینڈ کہیں ، درس و تدریس کے طریقے کا، ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقے کا، معلومات جاننے کا جس بھی ٹرینڈ کے حوالے سے کہیں جو جانتا ذیادہ ہو اور اپ گریڈ ہو رہا ہو ہم اسکو ذیادہ پسند کرتے ہیں۔
ظاہر ہے اگر اندرون لاہور کی سیاحت کے لئے جانا ہو تو کبھی بھی ایسے انسان کو نہیں کہا جائے گا ساتھ چلنے کا جو خود راستے گوگل میپس پر کھول کھول کر دیکھ رہا ہو گا اسکو ہی کہا جائے گا جو کہ راستوں سے واقف ہو۔
PEOPLE CAPITAL5۔
جیسی حیثیت انسان کے جسم میں ذیابیظس کے مرض کو ہے ویسی ہی حیثیت ترقی میں لوگوں کے ساتھ انسان کے تعلقات کو حاصل ہے۔
مجھے بے شمار لوگ ایسی شکایات کے پلندوں کے ساتھ ملتے ہیں کہ جی انکے رشتے دار کس قدر برے اور رزیل ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ جو اپنے رشتہ داروں کی بڑھ چڑھ کر شکایات بتا رہا ہوتا ہے وہ خود ایسی عادات کا مالک ہوتا ہے جو کہ دوسروں کو اس سے خاصا دور دور رکھنے کا موجب بن رہی ہوتی ہیں۔
جب ہم لوگوں کے ساتھ میل ملاپ رکھتے ہیں تو ہم 40 فیصد اپنی عادت کے ساتھ ہوتے ہیں اور 60 فیصد سامنے والا اپنی عادت لے کر آتا ہے۔ سامنے والا بھی اسی تناسب کے ساتھ ہمارے ساتھ پیش آرہا ہوتا ہے کہ 60 فیصد ہم اسے اپنا آپ دکھا رہے ہوتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تناسب 50،50 ہو جائے تب بات بنتی ہے ورنہ پھر ہم شکایتیں ہی لگا رہے ہوتے ہیں۔
اسی لئے اپنی عادت ایسی بنانا جو دوسرون کے ساتھ آپکو چلا سکے ایسی ضرور بنائیں اور تعلقات کو فروغ بنا نا سیکھیں تب ہی بات بنے گی۔
ہم جن ترقی کرنے والوں کو کہتے ہیں کہ یہ خوشامدی ہیں اور باس کے آگے پیچھے پھرنا آتا ہے تو یقین رکھیں کہ انکا "خوشامدی" ہونا ایک حصہ ہوتا ہے اور وہ اوپر بتائے کام کئے بغیر ترقی تک نہیں جا سکتے
Do Extra 6.
باس کو وہی کام کرنے والا پسند آتا ہے جو کہ کچھ ذائد کرنے میں ہچکچاتا نہیں۔ ٹیچر کا فیورٹ بچہ ٹیچر کا کام بھاگ بھاگ کر کرنے کو تیار ہوتا ہے۔ ہمارا پسندیدہ ملازم ہمارا آنکھ کا اشارہ جانتا ہے ۔
باربار گھڑی دیکھنے والا، روز روز چھٹی کرنے والا، دیر سے آںے جلد جانے والا ، تعاون نہ کرنے والا، کام کو آئیں بائیں شائیں کرنے والا انسان کسی کو پسند نئیں آتا۔
جس سطح پر آپ ہوتے ہیں اس سطح سے اٹھ کر ترقی کے لیول تک جانے کے بیچ جو فاصلہ ہے وہ آپ ایکسٹرا کام کر کے اور پریکٹس کر کے پاٹ رہے ہوتے ہیں اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو پھر آپ ترقی کے حقدار بھی نہیں بنتے۔
Investment. 7
جس طرح پلاٹ خریدنے کے لئے ہمیں سرمایہ کاری کی تلقین کی جاتی ہے کاش کہ کوئی سمجھا سکے کہ اپنی ذات پر بھی سرمایہ کاری کرنا کتنا ضروری ہے۔
آپ کوئی کورس کر رہے ہیں، آپ ورکشاپس اٹینڈ کر رہے ہیں، آپ کتاب خریدتے ہیں، آپ فیلڈ کے حوالے سے نئے لوگوں سے مل رہے ہیں، آپ لوگوں سے میل ملاقات بڑھا رہے ہیں یہی سرمایہ کاری کہلاتا ہے۔
اپ گریڈ آپ ہوتے ہیں فوری پتہ لگ جاتا ہے کہ آپ نے نیا سوفٹ وئیر سیکھا یا نیا آلہ خریدا۔
سرمایہ کاریوقت مانگتی ہے ۔ ایک طرح کا سیکھنا ہے سرمایہ کاری کہ جو آپکو وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ پھل دینے لگتی ہے سب سے بڑھ کر آپکو انتظار اور سرمایہ کاری ساتھ ساتھ کرنا پڑتے ہیں۔
پلاٹ پر مکان بننے میں وقت لگتا ہے۔
Ready to Experiment 8.
اچھے استاد ہیں تو باغبان بننے کا تجربہ کرکے دیکھیں۔ تاریخی کتابیں پڑھتے ہیں تو معاشرتی کتابیں پڑھ کر دیکھیں۔
ہمیشہ چائینز کھاتے ہیں تو کبھی تھائی بھی کھائیں۔۔ ہمیشہ ایک ہی جگہ واک کے لئے جاتے ہیں تو جگہ بدل کر دیکھیں ۔ ایک ہی گروپ میں بیٹھتے ہیں تو نئے لوگوں سے مل کر دیکھ لیں۔
اس طرح کے تجبات زندگی میں دوہرائیں اسکا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ انسان کو اپگریڈ بھی کرتے ہیں اور یہ انسان کے لئے ایک انویسٹمنٹ کا کامبھی کرتے ہیں۔
انسان سب سے ذیادہ تجربوں سے سیکھتا ہے۔
9. ترقی کا بیج
یہ نقطہ ہضم کروانا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ معاشرے میں لوگ شارٹ کاٹ مار کر تیزی سے آگے نکلتے نظر آرہے ہیں اور جو اکثر کچھ نہیں جانتے وہ ذیادہ ترقی کرتے نظر آتے ہیں۔
حقیقت میں جو شارٹ کٹس کے ساتھ اوپر جاتا ہے وہ فوری واپس بھی نیچے آتا ہے۔
ہمارا کام صرف کام کرنا ہوتا ہے۔ عمل کرنا ہوتا ہے۔ بہتر سے بہترین کی طرف جاننا ہوتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے کہ ہم اہل ہو چکے ہوتے ہیں کہ ترقی ہمارے قدموں میں آجاتی ہہے
ہم انسان بیج بونے اسکو پانی اور کھاد دینے پر قادر ہوتے ہیں اس بیج نے درخت خود بننا ہوتا ہے در حقیقت ہماری کامیابی بھی ایسا ہی درخت ہوتی ہے۔ ضرورت بیج ڈالکر صبر کے ساتھ عمل کرنے کی ہوتی ہے۔
10۔ کردار
ترقی صرف آمدنی بدلنے کا نام نہیں۔ ترقی یہ بھی ہے کہ آپ بہتر سے بہترین ہو چکے ہوں ۔ آپ کی پرسنالٹی اور کام بہترین ہو۔ تعلقات بہترین ہوں۔ شہرت اچھی ہو۔ ترقی تبھی ترقی ہوگی۔
اگر کردار نہ بنا اور صرف نوٹ بنے تو نہ یہ دنیا کی ترقی ہے نہ آخرت کی
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272583 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More