پُرسکون نیند کے لیے چند بہترین تجاویز٬ ضرور عمل کریں

آپ کو اپنے اردگرد متعدد ایسے افراد دکھائی دیں گے جو نیند کے حصول کے مختلف گولیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نیند کا علاج گولیوں میں نہیں بلکہ آپ کے زندگی گزارنے کے طریقے میں پوشیدہ ہے- ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے رات بھر پُرسکون نیند کے ساتھ سونا انتہائی ضروری ہے- صرف چند گھنٹوں کی نیند اور وہ بھی ایسی جس میں آپ کئی بار جاگیں آپ کی صحت کو بہتر کرنے کے بجائے مزید بگاڑتی ہے- ہم یہاں چند ایسی تجاویز شائع کر رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ایک پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں اور دوسرے دن کے امور بھرپور توانائی کے ساتھ سرانجام دے سکتے ہیں-
 

image

Regularise sleeping habits
زیادہ تر افراد کو صرف اس وجہ سے بستر پر لیٹنے کے بعد نیند نہیں آتی کہ انہوں نے اپنا سونے کا وقت مختص نہیں کر رکھا ہوتا- ماہرین کے مطابق انسان کو اپنے سونے کا ایک وقت مقرر رکھنا چاہیے اور اسے اپنی عادت بنا لینا چاہیے- آپ صرف اضافی وقت تک صرف کسی ایمرجنسی کی صورت میں ہی جاگیں ورنہ اپنے وقت پر سونے کو ترجیح دیں-

Choose comfort beds and mattress
اگر ایک پرسکون نیند چاہتے ہیں تو آرام دہ بستر کا انتخاب کیجے- آرام دہ بستر آپ کی پرسکون اور مکمل نیند کے لیے سب سے اہم ہے- تکلیف دہ بستر نہ صرف آپ کی نیند خراب کر سکتا ہے بلکہ آپ کو جسمانی درد کا شکار بھی بنا سکتا ہے-

Eat healthy and light
رات کے کھانے میں ایسی غذا کھائیے جو صحت بخش تو ہو لیکن ہلکی پھلکی اور آسانی سے ہضم ہوسکے- جب آپ رات کے کھانے میں بھاری غذائیں استعمال کرتے ہیں تو انہیں ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے جس کی وجہ آپ سے آپ کو یا تو نیند آتی نہیں اور اگر آ بھی جائے تو کچھ دیر بعد طبعیت بھاری ہونے کی وجہ آپ دوبارہ جاگ جاتے ہیں-
 

image


Avoid daytime naps
یقیناً دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ وقت کے لیے سونا ایک اچھی عادت ہے اور یہ آپ ترو تازہ اور توانائی فراہم کرتی ہے- لیکن اکثر لوگ دوپہر کے وقت بھی 2 سے 3 گھنٹے کے لیے سوجاتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے- اس عمل سے آپ کو رات میں نیند نہیں آتی اور آپ رات گئے تھے جاگتے رہتے ہیں- ماہرین کے مطابق دن میں کھانے کے بعد صرف 20 سے 30 منٹ کے لیے سونا آپ کے لیے کافی ہے- اس سے زیادہ سونا نقصان کا سبب بنتا ہے-

Physical exercise is a must
جسمانی ورزش کو اپنی زندگی میں ضرور شامل کیجیے- ورزش سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کے مسلز کو بھی آرام ملتا ہے- اور یہ دونوں چیزیں آپ کی بروقت اور پرسکون نیند کے لیے انتہائی اہم ہیں- اس لیے جسمانی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں-

Manage stress
اپنے پیشہ ورانہ امور کے دباؤ کو قابو میں رکھیے اور اسے کم کرنے کی کوشش کیجیے- کوشش کیجیے اپنے کاموں کے دباؤ کو بستر پر ساتھ نہ لے جائیں کیونکہ یہ آپ سے آپ کی نیند چھین لیتے ہیں- بہترین نیند کے حصول کے لیے اپنے اعصابی نظام کو پرسکون بنائیے- کسی قسم کے دباؤ کو اپنے اوپر سبقت نہ لینے دیں-
 

image

Limit intake of caffeine and nicotine
کیا آپ جانتے ہیں کیفین اور نکوٹین جسم میں اتارے جانے کے بعد 12 گھنٹے بعد بھی آپ کی نیند میں مداخلت کرسکتی ہیں؟ جی ہاں ایسی تمام چیزوں کے استعمال کو محدود رکھیے اور کوشش کیجیے کہ خود کو ان چیزوں کا عادی نہ بنائیں-

Enhance your bedroom environment for sleep
اگرچہ یہ آپ کے بس میں تو نہیں لیکن آپ پھر بھی کوشش ضرور کرسکتے ہیں کہ اپنے بیڈروم کے ماحول کو پرسکون بنائیں- ایسے کمرے کا انتخاب کریں جہاں تازہ ہوا کا گزر ہونے کے علاوہ مکمل اندھیرا بھی میسر آسکے- یہ دونوں عوامل آپ کی پرسکون نیند کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-
 

image

Restrict your social media activities
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ جب سونے کے لیے لیٹتے ہیں تب بھی وہ اسمارٹ فون ہاتھوں میں لیے ہوئے ہوتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مصروف ہوتے ہیں- یہ عادت نیند کو بری طرح متاثر کرتی ہے- آپ جب سونے کے لیے لیٹیں تو تمام ڈیجیٹل آلات کو بند کردیجیے اور ایک پرسکون نیند سوئیے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Tell me what would you prefer, a good night’s sleep or just no sleep or few hours of impoverished sleep? The choice is obvious and we all crave for sound sleep. But many of us simply struggle to get our proper share of sleep and so during day time feel fatigued and drowsy. The sane rhythm of our life goes astray if we do not get regular and proper sleep. Sleep is more than a necessity, it is a prerequisite to stay alive in sound body and mind.