سال 2016: بہترین وائلڈ لائف فوٹوگرافر اور منفرد تصاویر

دنیا کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایک خوبصورت تصویر میں وہ تمام دلکش پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جو انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر رہتی ہے اور یہ خوبصورت تصویر صرف کیمرے کا نہیں بلکہ تصویر کھینچنے والے کا کمال بھی ہوتی ہے- اسی حوالے سے کچھ عرصہ قبل وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر 2016 کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے جنگلی حیات کی منفرد تصاویر بھیجی گئیں- 18 اکتوبر 2016 کو لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں وائلڈ لائف فوٹوگرافر کے سالانہ مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا گیا- اس مقابلے میں دنیا بھر کے 95 ممالک سے 50 ہزار تصاویر بھیجی گئیں- یہ تصاویر اس مقابلے کے مختلف شعبہ جات کے تحت بھیجی گئیں- یہ مقابلہ گزشتہ 50 سالوں سے منعقد ہو رہا ہے اور ہر سال اس مقابلے کے شرکاﺀ کی تعداد میں پہلے کی نسبت مزید اضافہ ہوجاتا ہے-
 

Entwined lives
وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے مقابلے کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ امریکی فوٹو گرافر Tim Laman نے اپنی اس تصویر کے ذریعے جیتا- orangutan کی یہ تصویر انڈونیشیا کے آبی جنگلات میں کھینچی گئی- معدومی کے خطرے سے دوچار یہ جانور 100 فٹ تک درخت پر چڑھ چکا ہے جبکہ فوٹوگرافر نے یہ تصویر فضا سے کھینچی ہے-

image


The moon and the crow
ینگ وائلڈ لائف فوٹو گرافر کی کیٹیگری میں سب سے پہلا انعام Gideon Knight کی تصویر کو ملا- یہ ان مناظر میں سے ایک ہے جو Gideon اپنے گھر کے نزدیکی ویلنٹائن پارک میں اکثر دکھائی دیتے تھے- Gideon کا کہنا ہے کہ “ مجھے یہ منظر بہت زیادہ قدرتی محسوس ہوا- یہ ایسے ہی تھا جیسے کسی پریوں کی کہانی کا کوئی منظر ہو“-

image


Eviction attempt
پرندوں کی کیٹیگری کا فاتح گنیش ایچ شنکر کو قرار دیا گیا- یہ انوکھی تصویر انڈیا کے Keoladeo نیشنل پارک میں کھینچی گئی- اس تصویر میں ایک طوطا چھپکلی کو اپنے گھونسلے میں داخل ہونے سے روک رہا ہے- یہ پرندہ کئی سیکنڈ تک اس وقت تک چھپکلی کی دم پر کاٹتا رہا جب تک کہ چھپکلی بےبس نہیں ہوگئی-

image


Wind composition
پودوں اور فنگی کی کیٹیگری میں پہلے انعام کے حقدار اٹلی کے Valter Binotto ٹھہرے- پھولوں کے پسِ منظر میں دکھائی دینے والا سیاہ درخت شمالی اٹلی میں واقع فوٹو گرافر کے گھر کے قریب ہی پایا جاتا ہے جہاں یہ تصویر کھینچی گئی اور اس درخت کے سیاہ رنگ نے تصویر ان پھولوں کو نمایاں میں کرنے میں اہم کردار ادا کیا-

image


The alley cat
مقابلے میں شامل اس تصویر کو شہری کی کیٹیگری میں پہلا انعام میں ملا- چیتے کی یہ تصویر Nayan Khanolkar نے رات کے وقت ممبئی کے سنجے گاندھی نیشنل پارک میں کھینچی- نایان نے اپنی اس تصویر کے ساتھ یہ واضح کیا کہ چیزیں رواداری اور منصوبہ بندی کے ساتھ کتنی مختلف ہوسکتی ہیں-

image


Requiem for an owl
بلیک اینڈ وائٹ کی کیٹگری میں پہلے انعام کے حقدار Mats Andersson قرار پائے- میٹس موسمِ بہار کے آغاز میں روزانہ جنوبی سوئیڈن کے علاقے Bashult میں واقع اپنے گھر کے قریب موجود جنگلات کے قریب چہل قدمی کرتے ہیں- یہ تصویر بھی اسی جنگل میں ایک رات کھینچی گئی-

image


Snapper party
مقابلے میں موجود زیرِ آب فوٹوگرافی کی کیٹیگری میں پہلا انعام Tony Wu کی اس تصویر کو ملا- ہر ماہ میں کئی دن اس وقت یہ منظر بحرالکاہل میں Palau کے نزدیک یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے جب ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں انڈے دینے کے لیے ایک جگہ جمع ہوتی ہیں- فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ “ میرے لیے ان تیزی سے حرکت کرتی مچھلیوں کے ان منظر کو کیمرے میں قید کرنا انتہائی مشکل کام تھا“-

image

The sand canvas
تفصیلات کی کیٹیگری میں پہلا انعام Rudi Sebastian نے پایا- برازیل کے Lençóis Maranhenses نیشنل پارک کی سفید ریت کو بارش نے بطورِ خالی کینوس استعمال کرتے ہوئے اپنی مصوری دکھائی اور اس دلچسپ مصوری کو فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے قید کرلیا- خشک موسم میں یہ ریت یہاں سے 30 کلومیٹر دور اٹلانٹک میں چلنے والی طاقتور ہواؤں کے ساتھ اڑ کر یہاں آتی ہے-

image

Star player
نقوش کے زمرے میں پہلے انعام کے حقدار Luis Javier Sandoval اپنی اس تصویر کے ساتھ پائے- تصویر میں sea lion کو ایک اسٹار فش کو شکار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے- اور یقیناً ایسا منظر شاید ہی پہلے کسی نے دیکھا ہو- Luis کا کہنا تھا کہ “ مجھے غوطہ خوروں کے ساتھ sea lion کا یہ رابطہ بہت پسند ہے اور وہ یہ انتہائی ذہین دکھائی دیتی ہیں“-

image

The pangolin pit
وائلڈ لائف کی سنگل امیج کیٹیگری میں فوٹو جرنلسٹ کا ایوارڈ پال ہلٹن نے اپنی اس تصویر کی بدولت جیتا- پال ایسے کسی ناقابلِ یقین منظر کے لیے ہرگز تیار نہ تھے جس میں انہیں ہزاروں پینگولین ایک ساتھ دکھائی دیں- پینگولین دنیا کا سب سے زیادہ اسمگل کیا جانے والا جانور ہے- اس جانور کے گوشت سے روایتی دوائیاں تیار کی جاتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The winners of the Wildlife Photographer of the Year Competition were revealed at a ceremony at the Natural History Museum, London on Oct. 18. American photographer Tim Laman won the prestigious award for his image 'Entwined lives' (pictured), which frames a critically endangered Bornean orangutan above the Indonesian rainforest.