ایک ماں کی کہانی

دل میں بہت خواہش تھی کہ اسے دیکھوں اور سچ کا پتہ لگاؤں. جیسے ہی کزن کے ساتھ اس گھر میں داخل ہوئی جو دکھنے میں ایک نہایت ہی صاف ستھرا اور پکا گھر تھا گھر کے مکین بھی خوش لباس تھے سب نہایت خوش اخلاقی کا مظاہره کررہے تھے. ہم لوگ مکینوں کے منت کے باوجود سیدھا ایک ایسے کچے کمرے میں گئے جس کی دیواریں گرنے کو تیار تھیں.اندر تو کمره کم بکریوں کی جگہ زیاده تھا . جہاں گندی بدبو آرہی تھی. کمره میں سارے گھر کا فالتو سامان تھا. اور بکریوں کے ساتھ ان کا چاره بھی تھا . ایک جانب نہایت ہی غلیظ بستر بچا تھا .اتنے میں ایک اپاہج ماں رینگتی ہوئی اپنے بستر تک آئی . ایک ایسی ماں جو بیٹے اور بیٹیوں کے گھر میں ایک فالتو سامان کی طرح یہاں پھینک دی گئی تھی-