ذرا سی توجہ

ایک شام اپنی دو سالہ بھتیجی کو گھمانے اور چیز دلانے کے بعد واپسی پر گهر سے چند قدم دور ایک کتا نظر آگیا جسے دیکھ کر گڑیا رانی بہت خوش ہوئی.
میں نے کتے کو پیار سے پچکارا تو پاس آکر پاؤں چاٹنے لگا.
میں پیچھے ہٹ گیا.
گڑیا رانی معصوم سی آواز میں کہنے لگی،
"ڈوگی جا ، ڈوگی جا ---
چاچو , ڈوگی چیجی"
میں نے بھی کہا، "ہاں ڈوگی چیجی" ( ڈوگی چیز مانگتا ہے).
کیونکہ میں اتنی چھوٹی بچی کو کیسے سمجھاتا کہ
ڈوگی کچھ مانگ نہیں رہا بلکہ ہماری ذرا سی توجہ و محبت کا جواب دے رہا ہے.
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18801 views A Young Poet and Column Writer .. View More