رات بھر عبادت،پورے مہینے روزے اور ہر روز قرآن کیسے ختم کریں؟

یہ آرٹیکل بہت ہی مختصر مگر جامع ہے بہت سی کتابوں میں اس روایت کو نقل کیا گیا ہے کے ایک دن حضرت سلمان ؑ نے اپنے ایک دوست کو کہا کے میں رات بھر عبادت کرتا ہوں،پورا مہینہ روزے رکھتا ہوں اور روزانہ ایک قرآن ختم کر کے سوتا ہوں ،حضرت سلمان ؑ کے دوست جو بے شک صحابی رسول ؐ بھی ہیں وہ جب رسول ؐ کے سامنے گئے تو انہوں نے حضرت سلمان ؑ کی شکایت رسول ؐ سے کی کے یا رسول ؐ اﷲ سلمان ؑکہہ رہے تھے وہ رات بھی عبادت کرتے ہیں جب کے میں نے اکثر اُن کو رات میں آرام فرماتے دیکھا ہے،پھر کہا حضرت سلمان ؑکہہ رہے تھے وہ پورے مہینے روزے رکھتے ہیں جب کے میں نے اُن کو اکثر کھانا کھاتے دیکھا ہے اور حضرت سلمان ؑ یہ بھی کہہ رہے تھے کے وہ روزانہ ایک قرآن ختم کر کے سوتے ہیں بھلا یہ کیسے ممکن ہے رسول ؐ مسکرائے اور کہا اس کا جواب بھی حضرت سلمان ؑسے ہی لیتے ہیں بس حضرت سلمان ؑ کو بلوایا گیا تو انہوں نے سولات کے جوابات کچھ اس طرح دئیے:

۱)روزانہ ایک قرآن ختم کرنا:’’حضرت سلمان ؑ سے جب سوال ہوا کے ایک قرآن روزانہ کیسے ختم کر کے سوتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا یا رسول ؐ اﷲ آپ نے فرمایا کے جو روزانہ رات کو سونے سے پہلے تین بار سورہ اخلاص کی تلاوت کرے گا(ْقل ھو اﷲ احد)تو اُس کو ایک قرآن ختم کرنے کا ثواب ملے گا تو میں روزانہ سورہ تین بار پڑھ کر سوتا ہوں ۔

۲)میں نے کہا کے میں پورے مہینے روزے رکھتا ہوں تو آپ ؐ نے فرمایا تھا جو ہر اسلامی مہینے کی ۱،۱۵،اور ۲۹ کو روزہ رکھے گا تو اُس کو پورے مہینے کے روزوں کا ثواب ملے گا تو میں ان تین تاریخوں میں روزہ رکھتا ہوں اور پورے مہینے کا ثواب حاصل کرتا ہوں
(علاوہ رمضان کیونکہ رمضان کے روزے تو واجب ہیں جو رکھنے ہی رکھنے ہیں)

۳)میں نے کہا کے میں رات بھر عبادت کرتا ہوں کیونکہ آپ ؐ نے فرمایا ہے کے جو شخص رات کو وضو کرکے سوئے گا تو وہ چین کی نیند سوتا رہے گا لیکن فرشتے اُس کی طرف سے تسبیح پڑھتے رہیں گے اور رات بھر ثواب ملتا رہے گا۔تو میں رات کو وضو کر کے سوتا ہوں اور رات بھر عبادت کرتا ہوں۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 237994 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.