سفارش.....

اعظم: بڑے اُداس نظر آ رہے ہیں ولی صاحب؟
ولی: بس کیا بتائیں ”روزی کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں“
اعظم: آپ تو الیکٹرانک انجینئر ہیں نا؟
ولی: جی ہاں.
اعظم :مسکراتے ہوئے، کہیں ڈگری جعلی تو نہیں؟
ولی: الحمداللہ! چار سال ریگولر پڑھ کے ڈگری حاصل کی ہے، مگر نوکری ہے کہ ملتی نہیں“
اعظم: تو پھر کسی سفارش کا استعمال کیجئے نا!
ولی: ہم جیسے لوگوں کی سفارش کون کرے گا؟
اعظم: سفارش تو بالکل موجود ہے.
ولی: بھلا وہ کیسی سفارش؟
اعظم: ” سوشل میڈیا کو ذریعہ بنائیے، سُنا ہے وہاں بڑے مسائل حل ہو رہے ہیں“
Iqra Zia
About the Author: Iqra Zia Read More Articles by Iqra Zia: 9 Articles with 12469 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.