بے وجہ پریشانیاں

آج وہ کئی دنوں بعد گھر کی صفائی کرنے لگی تھی ۔ گھر میں مسلسل پریشانیوں کی وجہ سے وہ بھی صفائی نہ کر سکی تھی ۔ بالآخر آج ہمت کر ہی لی۔ صفائی کرتے اس کی نظر الماری کے اوپر رکھے قرآن پاک پر پڑی جس پہ دھول کی ایک موٹی تہہ جمی ہوئی تھی ۔ دھول کی تہہ جتنی موٹی تھی وہ خود اس سے بھی کئی گنا زیادہ شرمندہ ہوئی ۔ کیونکہ بالآخر اسے سمجھ آگیا تھا کہ گھر کی بےجا پریشانیوں کی وجہ کیا ہے ۔ جہاں قرآن پاک ہی نہ پڑھا جائے وہاں فرشتے بھی نہیں آتے تو پریشانیاں کیوں نہ ہوں ۔
Kulsoom Bashir
About the Author: Kulsoom Bashir Read More Articles by Kulsoom Bashir: 2 Articles with 2060 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.