بےوقوف

منظر 1: یہ مسلسل پانچواں دن تھا جب اسے وہ پھر کینٹین میں کھڑا نظر آیا. اس دفعہ وہ دوستوں کے ساتھ نہیں تھا. وہ اسی کی طرف آرہا تھا.
"سنیں مجھے آپ سے بات کرنی ہے"
"جی کہیں " وہ بمشکل بولی.
"آپ مجھے بہت پسند ہیں. میں نے آپ کو بہت دفعہ دیکھا ہے کالج میں. اور آپ مجھے اچھی لگنی لگی ہیں. "
اپنی تعریف پر وہ مسکرادی. لڑکا فوراً مڑا اور چلا گیا. جبکہ وہ کھڑی مسکراتی رہی. اور کھڑے کھڑے اسے پسند کر بیٹھی تھی. اور اسے سوچتے ہوئے وہ پلٹ گئی کہ دوبارہ وہ کب ملے گا-
منظر 2: "شاباش شیرا! تو نے dare پورا کرلیا وہ بھی بآسانی " کئی قہقہے ایک ساتھ گونجے.
"ہاں نا آسان تھا... بس تعریف کرنی تھی اور وہ بھی جھوٹی...ہاہاہا"
 
Amna Shafiq
About the Author: Amna Shafiq Read More Articles by Amna Shafiq: 14 Articles with 19635 views I'm a Student. I love to read novels . And i like to write too just so i can share my words with world... View More