تلاش

انھوں نے اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ خوب دھوم دھام سے منائی تھی۔ اہتمام دیکھ کر سب عش عش کر اٹھے۔
اہتمام کیوں نہ ہوتا ،انکے آنگن کا پہلا چاند ہے ۔کسی دوست نے کہا۔
اگلے دن چاند سکول گیا۔دن گزرا،شام کا سورج ڈھل گیا لیکن اسکی واپسی نہ ہوئی۔ماں فکر سے نڈھال بستر سے لگ گئی،باپ نے تمام جگہ تلاش کیا۔آخری امید کے طور پر قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
’’بچے اغواء ہوتے ہی ہیں ۔کوئی نیا کیس نہیں‘‘۔پولیس نے انکے سامنے بے پرواہی کے تمام ریکارڈ توڑے۔
شریف شہری کا بچہ تھا۔کونسا ’’شریف خاندان ‘‘ کا جسکی تلاش میں پولیس ایڑی چوٹی کا زور لگاتی۔چاند کی ماں کی تعزیت کو آئے ہوئے کسی شخص نے کہا۔
princexx asma
About the Author: princexx asma Read More Articles by princexx asma: 7 Articles with 10559 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.