وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار پاکستان میں کیسی ہے وہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اب اس میں کب تک بہتری آتی ہے وہ تو معلوم نہیں اور آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار سے مشکلات کا سامنا ممکنہ طور پر ہوتا رہے گا۔ تاہم ڈان نیوز کی شائع کردہ کچھ ٹپس ایسی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

پرفیکٹ اسپاٹ پر روٹر کو رکھنا
روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ اپنے روٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے درمیان روٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ اسپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔
 

image

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا
بیشتر افراد اپنے روٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب رکھ دیتے ہیں مگر اس کے نتیجے میں سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ روٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

وائرلیس سگنلز نشر کرنے والی ڈیوائسز سے دور
بلیوٹوتھ اسپیکر بھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں، یا اگر بے بی مانیٹرز کا استعمال کرتے ہیں تو بھی وائی فائی روٹر کو اس سے دور رکھیں۔

پاس ورڈ کا استعمال
اپنے گھر کے براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ کے ذریعے تحفظ دینا بھی رفتار کو بڑھاتا ہے۔ اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔
 

image


اپنے روٹر کو ری بوٹ کرنا معمول بنائیں
روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

سگنل بوسٹر حاصل کریں
زیادہ طاقت کے انٹینا طاقتور سگنلز بھیج سکتے ہیں جن سے روٹر کے عام انٹینا محروم ہوتے ہیں۔ سگنل بوسٹر کی مد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
 

image

ایک اور روٹر لے لیں
دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

If you're experiencing constant slowdowns or drop-offs with your home Internet, you may be able to fix it yourself with a few simple tweaks. There are few things more dreadful than slowly watching a webpage load as you're working to meet a deadline, or Netflix constantly pausing to buffer.