بہن بھائیوں کے چند فوائد و نقصانات

بہن اور بھائی میرے خیال میں اس فرد کو کہتے ہیں جسکو اللہ کی طرف سے آپکا جینا حرام کرنے کا لائسنس ملا ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے انسان کو اگر بہن بھائی نہ ملتے تو دنیا میں بہت سے فسادات ٹل جاتے۔ مگر چین کی ایک بچہ ایک ماں باپ کی پالیسی نے انکی معیشت اور آبادی کے توازن کو جیسا نقصان پہنچایا ہے اسکو دیکھتے ہوئے تو یہ لگتا ہے کہ ایک ماں باپ اور آدھا درجن بچے کی پالیسی شاید ملکی و قومی مفاد میں ذیادہ مثبت ثابت ہوتی ہے۔

1۔ بھائی کو بھائی ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہی ملتا ہے کہ اگر بہن کی "گُت" یا گال کھینچنا چاہے تو کھلی آزادی ملتی ہے اور لاڈ کرتا ہے کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ یہ اور بات ہے بھائی اس لاڈ میں اپنے بہت سے بدلے آرام سے چُکا لیتا ہے۔
2۔ بہن کے پاس ہمیشہ ہی بھائی کا " ہیئیر سٹائل " لاڈ کے نام پر خراب کرنے کا حق ہمیشہ ہوتا ہے اب یہ اور بات ہے کہ بھائی نے کتنے ہی پیسے دے کر وہ سیٹنگ کرائی ہو۔ اگر لڑائی ہو تو ہیر سٹائل کی شامت فوری آئی۔
3۔ بھائی کی شکل میں ایک کل وقت ڈرائیور میسر رہتا ہے۔ سائیکل بائیسکل گاڑی یا چنگچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی بھی چیز ہو سواریاں ذیادہ تر بہنیں ہی بنتی ہیں۔
4۔ بہنوں کی شکل میں بھائیوں کو ایک کل وقتی ملازمہ ملی رہتی ہے۔ جس سے جھارو پونچھا، بوٹ پالش، دھلائی سے لے کر دعوت کی پکوائی تک کروائی جا سکتی ہے۔
5۔ بھائیوں کی شکل میں ایک کمپیوٹر انجئیر میسر رہتا ہے جو کہ بہن کا کمپوٹر پرنٹر لیپ ٹاپ یا اساءنمنٹ خراب ہونے کے وقت کام آتا ہے۔
6۔ بہنوں کی شکل میں بھائیوں کے ہاتھ میں ایک چھاپہ مار مشین رہتی ہے جس سے اپنا اسائنمنٹ کاپی پیسٹ کروایا جاسکتا ہے۔
7۔ بھائی کا کسی بھی بہن کے لئے سب سے اہم کام اسکی فرمائش لسٹ کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ اگر پڑھنے والا بھائی ہے تو جانتا ہے کہ یہ لسٹ کبھی ختم نہیں ہونے والی اور اگر بہن ہے تو وہ جانتی ہے کہ کبھی وہ یہ لسٹ ختم کرنے والی نہیں۔
اب وہ شہر کے جنوب مشرقی کونے سے دہی بھلے لانے سے لے کر گلی کے نکڑ پر بیٹھے مشین والے سے دوپٹہ پیکو کروانے تک کا کام بھی ہو سکتا ہے۔
8۔ بہن وہ کُک ہے جو اماں ابا دادا دادی کی نظر میں ماسٹر شیف ہے مگر بھائی کبھی بھی اس سے مطمئن کیا مطمئن کا میم بھی نہیں ہو سکتا ۔
9۔ یہ بھائی ہی ہے جو کہ کھانا پکانے کے الٹے سیدھے مصالحے لا سکتا ہے۔ چاہے وہ جاپانی ہوں یا پٹھانی بھائی کا فریضہ ہے انکو ڈھونڈ کر لائے۔
10۔ دنیا میں شاید ہی کبھی کوئی کسی کے ہاتھ اتنا بلیک میل ہوا ہو جتنا کہ ایک بھائی بہن کے ہاتھوں اکثر ہی کوئی مشکوک سرگرمی جیسا کہ کسی اور کی بہن کو میسج کرنے یا رات دیر سے آنے پر بلیک میلنگ کا شکار ہوا ہو۔
11۔ دنیا میں ہر بہن اپنی چوڑیاں اور پراندے منگوانے کے لئے بھائی کی منتیں اور سمجاتیں کرنے میں جتنی جھکتی ہے شاید ہی کبھی ملکوں کو قرض لیتے ہوئے ایسا کرنا پڑا ہو۔ اگر خدا نخواستہ بہن کو بازار جانا پڑ جائے پھر تو الامان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھک جھک کر بہنیں رکوع میں چلی جاتی ہیں۔
12۔ بھائیوں کی نظر ہر وقت بہنوں کے خرچوں پر رہتی ہے اور اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اکثر نکلتے بھائی کی جیب سے ہیں۔
13۔ بہنوں کی نظر اکثر بھائیوں کی پلیٹ پر ہی رہتی ہے کیونکہ وہ کھانا بنتا بہن کے ہاتھ سے ہے۔
14۔ ایک قدر مشترک ہے کہ بہن کو بھائی کی پڑھائی اور بھائی کو بہن کی پڑھائی بے فائدہ نظر آتی ہے اور ایک دوسرے پر وقت و پیسے کا ضیاع لگتا ہے۔
15۔ ابو جی سے بہن یا بھائی جو بات سب سے ذیادہ کرنے کا شوقین ہوتا ہے وہ ہے دوسرے بہن یا بھائی کی شکایت۔
16۔ اگر دادی جس کی سائیڈ ذیادہ لیں اسکو کہتے ہیں بھائی
اگر دادا جسکی سائیڈ ذیادہ لِیں اسکو کہتے ہیں بہن
17۔ جسکی زبان کو روکنا ناممکن ہو وہ بہن بھی ، بھائی ککے دُکھ پر زبان کھو دیتی ہے
18۔ وہ بھائی جو گھر نہ پیر رکھ سکے بہن کی مشکل میں بہن کی پٹی نہیں چھوڑتا
19۔ اگر اللہ بہن بھائی نہ بنا تا تو ہمیں بہت سے کاموں کے لئے محُلے کے بچوں کی مدد لینی پڑتی بہن
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 271272 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More