گوگل کے نئے اسمارٹ فونز٬ تصاویر اور فیچرز لیک

گوگل اپنے دو نئے اسمارٹ فون آج متعارف کروانے جارہا ہے- تاہم ان فونز کی تصاویر اور فیچرز پہلے ہی برطانیہ کی ایک فون فروخت کرنے والی کمپنی نے غلطی سے اپنے ایک اشتہار میں شائع کردیے ہیں-

اگرچہ کمپنی کی جانب سے ان تفصیلات کو ہٹا تو لیا گیا لیکن لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اشتہار کے اسکرین شاٹس لے لیے تھے-
 

image

گوگل نے اس مرتبہ اپنے نئے اسمارٹ فون کے نام نیکسز کے بجائے پکسل رکھے ہیں-

میں جسے پہلی بار نیکسز کی بجائے پکسل کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کے نئے اسمارٹ فون پکسل اور پکسل ایکس ایل ہیں-

لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق گوگل پکسل کا اسکرین سائز 5 انچ ہوگا جبکہ یہ فل ایچ ڈی امولیڈ ہوگی- اس اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم نصب ہوگی جبکہ اس کا پروسیسر سنیپ ڈراگون 821 ہوگا- 2770 ایم اے ایچ بیٹری والے اس فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسل ہوگا- اس اسمارٹ فون میں 32 سے 128 جی بی اسٹوریج ممکن ہوگی-
 

image


گوگل کا دوسرا اسمارٹ فون پکسل ایکس ایل 5.5 انچ کی کواڈ ایچ ڈی اسکرین کا حامل ہوگا- اگرچہ اس کے باقی تمام فیچرز گوگل پکسل والے ہی ہوں گے تاہم اس کی بیٹری 3450 ایم اے ایچ کی حامل ہوگی-

یہ دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ 7.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ ہوں گے جبکہ ان کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہوں گے-
 

image

گوگل پکسل کا وزن 143 گرام جبکہ بڑے ماڈل پکسل ایکس ایل کا وزن 168 گرام ہوگا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Google is set to reveal two new phones next week that will offer an alternative to Apple's popular iPhone 7 and iPhone 7 Plus. The search giant has been producing its own Android-based phones for the last few years under the "Nexus" brand - but that looks set to change.