پراسرار طور پر غائب ہوجانے والی چند تہذیبیں

قوموں کے عروج و زوال کے بارے میں جاننا کسی بھی شخص کے دماغ کو گھما دینے کے لیے کافی ہے- قدیم دور کی مختلف تہذیبوں کی تباہی یا ان کے غائب ہونے کے اسباب اور ان کی تاریخ کے بارے میں ہم مختلف کتابوں وغیرہ میں پڑھ سکتے ہیں- تاہم دنیا میں چند تہذیبیں ایسی بھی گزری ہیں جن کے بارے میں کوئی بھی بہت زیادہ نہیں جانتا ہے- ان تہذیبوں کے خاتمے یا غائب ہوجانے اور ان کی تاریخ کے حوالے سے صرف نظریات پائے جاتے ہیں جو کہ آثارِ قدیمہ نے قائم کیے ہیں- ایسی ہی چند پراسرار طور پر غائب ہوجانے والی تہذیبوں کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں-
 

The Indus Valley Civilization
وادی سندھ کی تہذیب موجودہ دور کی پاکستان اور مغربی بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی تہذیب تھی- ہڑپہ اور موہنجو دڑو اس کے اہم مراکز تھے- یہ تہذیب 7000 قبل مسیح میں قائم کی گئی تھی- ان لوگوں نے سینکڑوں عمارات پر مشتمل چھوٹے چھوٹے قصبے قائم کیے اور بہترین سیورج کے نظام کی بنیاد رکھی- ماہرین کا خیال ہے یہاں ایک منفرد حکومت قائم تھی جس میں ملٹری گروپس بھی موجود تھے- اس تہذیب کے غائب ہونے کے حوالے سے ماہرین نے دو نظریات پیش کیے ہیں- کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ لوگ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ آرین تہذیب نے 1500 قبل مسیح میں ان پر حملہ کر کے انہیں ختم کردیا-

image


The Anasazi
یہ لوگ امریکہ کے چاروں کونوں میں آباد تھے اور ان کا Puebloan قبیلہ شکاریوں سے بھرپور تھا- لیکن بعد میں ان لوگوں نے کھیتی باڑی شروع کردی- یہ قوم بہترین مٹی کے برتن اور ٹوکریاں بنانے کے حوالے سے جانی جاتی تھی- ماہرین کا خیال ہے کہ آبادی میں اضافے اور کھیتی باڑی کی بدترین صورتحال کی وجہ سے یہ لوگ Rio Grande کی جانب ہجرت کر گئے-

image



The Minoans
اس تہذیب کو یورپ کی پہلی دستاویزی تہذیب ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ لوگ بہترین آرٹسٹ سمجھے جاتے تھے٬ یہاں تک کہ اپنی زبان کو بھی تصویری شکل میں بیان کر لیتے تھے- ماہرین کا خیال ہے کہ Thera جزیرے پر پھٹنے والے آتش فشاں پہاڑ نے ان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا- ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ Mycenaeans کے حملے کی وجہ سے ان کا خاتمہ ہوا-

image


The Clovis Tribe
یہ قبیلہ 10 ہزار قبلِ مسیح میں شمالی امریکہ کے گرد آباد تھا اور ان کے گزر بسر کا انحصار شکار پر تھا- یہ تیر کی نوک خود تخلیق کیا کرتے تھے جو انتہائی منفرد ڈیزائن کی حامل تھی- کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ برفانی دور میں سربیا سے الاسکا کی جانب ہجرت کر گئے- ماہرین کا ماننا ہے کہ قدیم جانور mammoth بھی ان لوگوں کے بےپناہ شکار کی وجہ سے ہی ختم ہوا-

image


The Cucuteni-Trypillian Culture
یہ تہذیب یورپ میں سب سے بڑی Neolithic بستیوں کی تعمیر کے لیے ذمہ دار سمجھی جاتی ہے- یہ لوگ ہر 60 سے 80 سال کے دوران اپنے گاؤں جلا کر دوبارہ تعمیر کیا کرتے تھے- اور نئے گاؤں پرانے ملبے کے اوپر تعمیر کیے جاتے تھے- ان کی خواتین گھر کی سربراہ سمجھی جاتی تھی اور وہ کپڑے بنانے اور کھیتی باڑی کی ذمہ دار ہوتی تھیں- ماہرین کا ماننا ہے کہ شدید موسمیاتی تبدیلیوں نے انہیں تباہ کیا جن میں سے ایک یورپ کی بدترین خشک سالی تھی- یہ ان لوگوں کے لیے ایک بری خبر تھی کیونکہ ان کی زندگی کا انحصار کاشت کاری پر ہی تھا-

image


The Olmec
جنوبی وسطی میکسیکو میں آباد اس تہذیب کا تعلق 1400 قبل مسیح سے تھا- یہ لوگ بہترین کاریگر سمجھے جاتے تھے- ان کا ہر گاؤں وسیع رسمی مکانوں اور یادگاری پتھروں پر مشتمل ہے- ان کی معاشی زندگی کا انحصار تجارت پر تھا- ماہرین کا خیال ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں٬ ممکنہ حملوں اور آتش فشاں پہاڑوں کے پھٹنے نے ان کا صفایا کردیا-

image


The Khmer Empire
یہ سلطنت حالیہ کمبوڈیا میں قائم تھی جو کہ اپنے وقت میں ایشیا کی سب سے طاقتور سلطنت سمجھی جاتی تھی- انہی لوگوں کو کمبوڈیا کے سابقہ دارالحکومت Angkor کی تعمیر کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے- یہ سلطنت تین مذاہب پر مشتمل تھی جس میں ہندو٬ ماہایانہ بدھ اور تریواڈا بدھ شامل تھے- ماہرین کا ماننا ہے کہ کام کرنے کی خواہش میں کمی کی وجہ سے ان کی کھیتی باڑی کی پیداوار ختم ہوگئی- اور آخر میں ان کی سلطنت کی چمک ماند پڑگئی-

image

The Aksumite Empire
اس تہذیب کی ترقی کی وجہ ہاتھی دانت٬ سونے اور زرعی وسائل کی بہت زیادہ ایکسپورٹ تھی- یہ بہت زیادہ امیر تھے اور یہ وہ پہلی افریقی تہذیب تھی جس نے اپنا سکہ بھی جاری کیا- ماہرین کا خیال ہے کہ تجارتی دنیا میں تنہا رہ جانے اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ان لوگوں کا خاتمہ کیا لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے بڑوں کے مطابق انہیں Bani al-Hamwiyah نامی ملکہ نے حملہ کر کے ان کی ثقافت کو ختم کردیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Keeping track of the rise and fall of nations alone is enough to make anyone's head spin. In the ancient days of human civilization, it was not uncommon for entire groups of people to mysteriously vanish. While most of these collapses and disappearances are noted in essays and textbooks, some managed to get lost in the annals of history.