ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کی یاد میں

یہ دنیا فانی بھی ہے اور امتحان گاہ بھی ہے جو آیا اس نے جانا ہے اور جو واپس خالق ِ حقیقی کے پاس گیا ہے اس کو حساب بھی دینا ہے کہ اس کا امتحان کیسا رہا ہے ؟جب سے یہ دنیا تخلیق ہوئی ہے نہ جانے کتنے ارب کھرب انسان اس فانی دنیا میں آئے اور چلے گئے ہیں ۔ آج ان کا نام ونشان بھی نہیں مگر وہ لوگ جو دوسروں کے لئے کچھ کرتے ہیں دنیا ان کو یاد بھی رکھتی ہے اور یہ لوگوں کے دلوں پر راج بھی کرتے ہیں ۔! جہلم کی صحافت میں ایک ستارہ ایسا بھی تھاجس کو دنیا ڈاکٹر مظہر اقبال مشرکے نام سے جانتی بھی ہے اور پہچانتی بھی ہے۔ ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کو جہلم کی صحافت میں ایک باب کا درجہ حاصل تھا یہی وجہ ہے جب مرحوم و مغفور کا نمازہ جنازہ اٹھا تو سینئرصحافی سید اکرم حسن شاہ بخاری چیرمین میڈیا ون نے کہا تھا’’ جہلم کی صحافت کا ایک باب بند ہو گیا ہے‘‘

اس سے قبل کہ میں ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی زندگی پر کچھ کہوں ۔ صحافت کیا ہے؟ اہل علم صحافت کے متعلق کیا کہتے ہیں-

صحافت عربی زبا ن کا لفظ ہے جو ’صحف‘ سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنی کتاب یا رسالے کے ہیں۔ یعنی ایسا مطبوعہ مواد، جو مقررہ وقفوں کے بعد شائع ہوتا ہے صحافت کہلاتا ہے۔ اردو اور فارسی میں یہی اصطلاح رائج ہے جبکہ انگریزی میں اسے Journalism کہا جاتا ہے۔ جو ’’جرنل‘‘ سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی روزانہ حساب کا بہی کھاتا یا روزنامچہ کے ہیں۔جنرل کو ترتیب دینے والے کے لئےJournalist یا صحافی کی اصطلاح رائج ہے۔ ایسے صحافی جو اس پیشہ کو مکمل طور پر اپناتے ہیں یا اسے ذریعہ روزگار بناتے ہیں انہیںWorking Journalist کہا جاتا ہے۔ جو صحافی جزوقتی طور پر کام کرتے ہیں یا کسی ایک اخبار سے وابستہ نہیں رہتے بلکہ مختلف اخبارات میں مضامین، فیچر، کالم لکھتے ہیں وہ آزاد صحافی (Freelance Journalist) کہلاتے ہیں۔مرحوم و مغفور ڈاکٹر مظہر اقبال مشراور بندہ ناچیز ڈاکٹر تصور حسین مرزا 1990-91تا 11 اگست 2016 ۔ اکھٹے رہے ہیں ، آپ کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جزبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ اس وقت 1991.92 جب ہم لوگ جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم کے طالب علم تھے ۔ ہم نے ایک سوسائٹی بنام ’’ نیچروپیتھک سوسائٹی فار ہیومن ویلفیئر بنائی جس کو محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم سے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کروایا گیا اورخدمت انسانیت کے تحت فری میڈیکل کیمپ ، فری بلڈ دونیشن، فری ایجوکیشنل سیمیناراور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے بے شمار پروگرام کروائے جن کو سماجی رفاحی اور سیاسی شخصیات ادب اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ اور یہ سلسلہ 2004تک رہا بدقسمتی سے بندہ ناچیز کو SOUTH AFRICA جانے کا اتفاق ہوا تو ڈاکٹر مظہر اقبال مشر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے نیچروپیتھک سوسائٹی فار ہیومن ویلفیئر کی جگہ پریس کلب (ر) جہلم اور ہفت روزہ مشر نیوز کا پلیٹ فارم استعمال کرنے لگے۔2008 میں بندہ ناچیز واپس آیا تو پھر ہم دونوں نے ’’ میڈیا کے ذریئے‘‘ عوام کی خدمت کرنے کی ٹھان لی !گزشتہ روز جہلم ہو میو پیتھک میڈیکل کالج جہلم میں PHMAضلع جہلم اور پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،یہ تقریب ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منعقد ہوئی،ڈاکٹر مظہر اقبال مشِرPHMAضلع جہلم کے میڈیا کوآرڈینٹر اور پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کے صدر تھے، تقریب میں ایگزیکٹو باڈیPHMAضلع جہلم کے تمام عہدیدران و ممبران نے شرکت کی ۔ اور پریس کلب جہلم ممبران و سینئر صحافیوں موجود تھے، قرآن خوانی کے بعد نعت رسول ؐ پیش کی گئی۔ ڈاکٹر مظہر اقبال کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کی گئی اور اُن کی خدمات کو سراہا گیا،ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری پرنسپل جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم ،سینئر نائب صدر PHMAراولپنڈی ڈویژن،ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں،او رہم سب ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،ہم آج اکٹھے ہو کر ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کی فیملی کے ساتھ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر ایک انتہائی مخلص دوست ،اچھے معالج اور صحافی تھے، ڈاکٹر ذوالفقار احمد اعوان چیئرمین جہلم ہو مہیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم و ڈپٹی چیف آرگنائزر PHMAپاکستان اُنہوں کے لندن سے اپنے تعذیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر ہمارا قیمتی اثاثہ تھے، مجھے فخر ہے کہ ڈاکٹر صاحب بھی ہمارے کالج کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے اپنی ہر ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں، اﷲ تعالیٰ اُن کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، ڈاکٹر مرزا صفدر برلاس صاحب صدر PHMAضلع جہلم نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر پریس کلب جہلم نے ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کے حوالے سے کہا کہ ہم دونوں کی رفاقت بہت طویل ہے،اور مظہر اقبال مشِر اور تصور حسین مرزا یک جان دو قالب ہیں یہ تصور ہی محال ہے کہ وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ9نومبر2016ء کوڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کے ایصال ثواب کے لئے ایک فری ڈسپنسری بنائی جا رہی ہے، جو کہ PHMAضلع جہلم، پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم اورعلامہ اقبال میڈیا کونسل کے زیر اہتمام ہو گی۔

ڈاکٹر انعام اﷲ مرزا سابق صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان نے بھی اپنے خصوصی خطاب میں ڈاکٹر مظہر اقبال مشِر کی خدمات کو سراہا اورزبر دست خراج تحسین پیش کیا، ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کو خراج ِ تحسین پیش کرنے والوں میں محمد انعام الحق مرزاآفس سیکرٹری پریس کلب جہلم رجسٹرڈ پوران برانچ۔ حکیم انوار حمد قریشی چیرمین پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ، محترمہ مسسز جلیس الرحمان چیف ایڈیٹر روزنامہ جستجو گجرات، محترمہ شازیہ سلیم رہنما خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) سرائے عالم گیر
چوہدری عابد صدر جہلم پریس کلب جہلم نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی صحافتی خدمات کو خوبصورت الفاط میں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی دلی خواہش تھی کہ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کو مرکزی جہلم پریس کلب جہلم میں ضم کرکے تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو سکیں ، افسوس مرحوم کی زندگی نے وفا نہ کی۔ عابد محمود چوہدری صدر جہلم پریس کلب جہلم نے وضاحت کی ہے کہ جہلم میں ایک پریس کلب ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم ( جس کے صدر تھے) والہ پریس کلب رجسٹرڈ ہے جس کے اب صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران منتخب ہوئے ہیں دوسرا جہلم پریس کلب جہلم ہے جس کی صدارت کے فراہض کی زمہ داری عابد محمود چوہدری کو دسونپی گئی ہے ، اور سید اکرم حسین شاہ چیئر مین میڈیا ون نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر مظہر اقبال مشر (مرحوم) صحافت کے ساتھ ساتھ ہو میو پیتھی طریقہ علاج کاچمکتاہوا ستارا تھے جنہوں نے دونوں شعبوں میں نیک نامی کے ساتھ ساتھ گراں قدر خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ دنیا سے رخصت ہونے کے باوجود آج بھی وہ ہم میں زندہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مظہر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج تقریب منعقد ہو رہی ہے ڈاکٹر مظہر اقبال مشِرکی زندگی کے پہلو پر روشنی ڈالنے والوں میں حکیم عبیدالر حمان قریشی سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،راجہ سہیل کیانی جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،ریاض احمد مغل سنیئر کالم نگار ،ساجد محمود مودی چیف ایڈیٹر جہلم پوسٹ، زاہد محمود چوہدری ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،چوہدری راشد جنرل سیکرٹری پنجاب ایجو کیٹر ایسوسی ایشن جہلم،اشفاق حیدر چیئر مین پنجاب ایجو کیٹر ایسوسی ایشن جہلم ، محمد ناصر راجہ چیئر مین ہیلتھ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،مصطفی بٹ92چینل ،محمد وقاص بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،ظفر اقبال آفس سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،ڈاکٹرایم اے شہزادہ بٹ ،سید مظہر حسین نقوی سنیئر صحافی، عارف محمود قریشی میڈیا ایڈوائزر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم،مرزا فیاض اشرف سیکرٹری اطلاعت و نشر یات پریس کلب رجسٹرڈ جہلمو دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر مظہر مشر مرحوم اپنے اعلی اوصاف کی بنا پر آج بھی ہم میں موجود ہیں ہم اپنے شفیق اور مخلص مرحوم دوست کو کسی صورت بھول نہیں سکتے اس موقع پر ڈاکٹر تصور مرزاصدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نے کہا کہ ہم 9نومبر کو اپنے پیارے مرحوم دوست کی یاد میں ،،مشر فری ڈسپنسری ،،کا قیام کریں گے جس میں مستحق و نادار مریضوں کا فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی فراہم کی جائیں گے اس موقع پر صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ڈاکٹرصفدربرلاس نے اپنی طرف سے ڈسپنسری کے لئے ادویات اور ڈاکٹر فراہم کرنے کی مکمل یقین دہائی کروائی بعد ازاں پرنسپل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین کی پر تکلف کھانے سے ضیافت کی گئی ۔
Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 311166 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.