وہ حقائق جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے

آپ ہر چیز میں ماہر نہیں ہیں اور نہ ہی آپ یہ دعویٰ ہرگز نہیں کرسکتے کہ آپ سب کچھ جانتے ہیں- ہماری دنیا دلچسپ٬ عجیب اور حیرت انگیز معلومات سے بھرپور ہے جس کا تعلق سائنس٬ فطرت اور تاریخی حقائق سے ہے- ایسی ہی کچھ معلومات یا حقائق ہم آج کے اپنے اس آرٹیکل میں آپ کے سامنے پیش کریں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے-
 

image
وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز ایک ٹی وی شو کیا کرتے تھے اور ان کا یہ شو 1992 سے 2012 تک ہر اتوار کو آن ائیر ہوتا تھا-
 
image
گزشتہ 45 سالوں کے دوران دنیا بھر میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں 15 سال کی عمر سے لے کر 44 سال کی عمر تک کے افراد شامل ہیں-
 
image
20 ہزار سال قبل پائے جانے والے انسانوں کے دماغ کے مقابلے میں آج کے انسان کے دماغ کا سائز 10 فیصد کم ہے-
 
image
Helen Duncan وہ آخری انگلش خاتون تھی جسے جادو کرنے کے جرم میں 1944 میں سزا ہوئی-
 
image
“ فلپ “ سننے میں ایک شاہی نام لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک یونانی لفظ Philippos سے اخذ شدہ ہے جس کے معنی “ گھوڑے سے محبت کرنے والا “ کے ہیں-
 
image
شہد کی مکھیاں وفادار ہوتی ہیں اور اس کی ایک مثال یہ ہے کہ جب ان 20 ہزار شہد کی مکھیوں کی ملکہ گاڑی میں پھنس گئی تو یہ دو دن تک یہاں سے اس وقت نہیں اڑی جب تک کہ گاڑی میں پھنسی ملکہ واپس باہر نہیں نکل سکی-
 
image
آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو ترکی اور شام کی سرحد کی کھدائی کے دوران 2400 سال پرانا موزائیک ڈھانچہ دریافت ہوا جس پر یہ عبارت درج تھی “ خوش رہو اور ایک بھرپور زندگی جیو“-
 
image
دنیا کے 23 ممالک ایسے ہیں جن میں فوج کا وجود نہیں یعنی ان ممالک کی اپنی کوئی ملٹری فورس نہیں ہے- ان ممالک میں ویٹی کن٬ کوسٹا ریکا٬ اینڈورا اور ساموا بھی شامل ہیں-
 
image
1961 میں جب مشہورِ زمانہ برلن دیوار تعمیر کی گئی تھی تو اس وقت یہ 140 کلومیٹر طویل تھی- تاہم اب یہ دیوار گرائی جاچکی ہے-
 
image
معروف میوزک ویڈیو “ گنگم اسٹائل “ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے جس کا ریکارڈ اب تک کوئی نہیں توڑ سکا- ستمبر 2016 تک اس ویڈیو کو 2.64 بلین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے-
 
image
کوالا ایک ایسا جانور ہے جو روزانہ 20 گھنٹے ضرور سوتا ہے-
 
image
کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں واقع گولڈ گیٹ برج خودکشی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بدترین مقام ہے- سال 2013 اس حوالے سے بدترین سال تھا کیونکہ 46 افراد نے خودکشی کے لیے اس پُل کا استعمال کیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

You can’t be an expert in everything. Even the super genius like theoretical physicist Stephen Hawking, astrophysicist Neil deGrasse Tyson, and thespian Anthony Hopkins are respected and accomplished individuals in their field. They do not claim to know everything, they stay in their lane. Still, the world is full of fascinating information from nature, science, and historical facts.